نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

میانوالی میں سکھوں کا گردوارہ اور میانوالی کا گُرُو بازار

میانوالی میں سکھوں کا گردوارہ  اور  میانوالی کا گُرُو بازار : یہ گردوارہ آج بھی موجود ہے جو سری گُرو سنگھ سبھا ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا.  اس گردوارے کی عمارت تقریباً 3 کینال پر محیط ہے.     1849ء میں سکھوں کے ہاتھ سے مکمل اقتدار گیا تو انھیں اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ اپنے مذہب کے مستقبل کی فکر بھی لاحق ہوئی۔ اس دور میں عیسائیت، برہمو سماج، آریہ سماج، احمدیہ اور علی گڑھ کی تحاریک عروج پر تھیں چنانچہ سکھوں کو اپنے مذہب کو بچانے اور اس کو اصل شکل میں بحال کرنے کا خیال آیا۔ یہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ بہت سے سکھ تیزی سے مذہب تبدیل کر رہے تھے۔ چکوال میں سکھوں سے مسلمان ہونے والے بہت سے خاندان اب بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ شیخ کہلاتے ہیں.   سنگھ سبھا تحریک کا ایک مقصد مذہب تبدیل کرنے والے سکھوں کو واپس ان کے آبائی دھرم میں لانا بھی تھا ۔ یہ تحریک باقاعدہ طور پر یکم اکتوبر 1873ء کے دن امرتسر میں شروع ہوئی تھی۔ سری سنگھ سبھا تحریک کے تحت گردوارے بھی بنائے گئے اور سکھوں کو تعلیم کی طرف بھی راغب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ گردوارے بیشتر سکھ کمیونٹی سے چندہ ...