نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

وائس چانسلر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا

میانوالی صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کو درپیش تما م مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔آئندہ چند رو زمیں سنڈیکٹ کے اجلاس میں یو نیورسٹی آف میانوالی کے رولز ریگولیشن کی با قاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن طلبا ء و طالبات کی رجسٹریشن یونیورسٹی آف سرگودہا سے ہے ان کو ڈگری کا اجراء بھی یو نیورسٹی آف سرگودہا کر ے گی۔اس سلسلہ میں گورنر پنجاب نے ہدایات جاری کرد ی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر میانوالی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ، وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرار ڈاکٹر تو قیر وڑائچ،ا ے ڈی سی جی میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر  کالجز سرگودہا ڈویژن سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں ساجد علی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جو دتھے۔اس موقع پر لی...

یونیورسٹی آف میانوالی 2020کے طلباء و طالبات کے امتحا نات کا شیڈول جاری

میانوالی ()وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شا ہد منیر کی ہدایت پر کنٹرولر امتحا نات یو نیور سٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے سیشن خزاں 2019اوربہار2020کے طلباء و طالبات کے امتحا نات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق خزاں 2019کے طلباء و طالبات کا امتحان 21ستمبر 2020بروز سوموار سے 26ستمبر2020بروز ہفتہ تک اور سیشن بہار 2020کے طلبا کا امتحان 28ستمبر بروز سوموار سے03اکتوبر 2020بروز ہفتہ تک جاری رہے گا۔کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ طلبا ء و طالبات شیڈول کے مطابق کو رونا وائرس ایس او پیز کوملحوظ رکھتے ہو ئے جملہ حفاظتی و احتیاطی تدابیر اپنا تے ہو ئے امتحانات میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کو رونا وائرس کم ضرور ہوا ہے لیکن کو رونا وائرس کا خطرہ بر قرار ہے۔اس لئے احتیاط ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحان کیلئے آنیوالے طلباء وطالبات ما سک پہن کر آئیں سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں اورہا تھ ملا نے سے اجتنا ب کریں۔ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے مزید کہا کہ رجسٹرار یو نیورسٹی آف میانوالی پرو ف...