نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

درندگی کی ویڈیو لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں

میرا پاکستان --------------------------- یہ کیا ہو رہا ہے ----------------- ؟؟؟؟ اس ہفتے کی تین خبریں  ١۔ چارسدہ میں اڑھائی سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل- ٢، چنیوٹ میں بچی پنسل لینے گئی تو دکاندار نے اس ہوس کا نشانہ بنا دیا - صرف یہی نہیں ، دکاندار کے دوستوں نے اس درندگی کی ویڈیو بھی بنائی - ٣۔  قصور میں دس سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تو بچی کے چچا نے کمرہ عدالت ہی میں فائر مار کر ملزم کو وہیں سے جہنم پہنچا دیا -  تیسری خبر ہمارے مفلوج نظام عدل و انصاف کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے - جب لولا لنگڑا قانون ایسے مجرموں کو بھی رہائی دینے پر مجبور ہو تو پھر یہی ہوگا = لوگ خود عدالتوں ، گلیوں اور چوراہوں میں انصاف کرنے پر مجبور ہوں گے -  ایک دو بار پہلے بھی کہہ چکا ہوں ، کیوں نہ ہم بھی ایسے معاملات میں سعودی عرب والا قانون اپنا لیں - ؟ ادھر جرم ہؤآ ، ادھر سر قلم - دوچار دن میں کام ختم - مظلوموں کو انصاف مل گیا ، مجرموں کو سزا -  ایک آدھ صفحے پر لکھا ہوا سعودی عرب کا یہ قانون ہماری پارلیمنٹ دس پندرہ منٹ میں پاس کر سکتی ہے -...