پہلے میانوالی کی سیاست کے بے تاج بادشاہ گل حمید خان روکھڑی کے انتقال کی خبر آئی تو رونگھٹے کھڑے ہو گئے ۔۔۔اُن کے جنازے میں شرکت کی تو ساتھ ہی اُسی خاندان کے ایک اور روشن چراغ شفاء اللہ خان روکھڑی کے بجھنے کی خبر نے سینہ چِیر دیا۔۔۔اِن دونوں شخصیات کا تعلق روکھڑی خاندان سے تھا اور دونوں اپنے عروج پر گئے ،بے شمار لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور اس دنیا کو خیرباد کہ کر اچانک چلے گئے ۔میانوالی کے سیاسی حلقوں میں کہرام مچا تو ثقافتی حلقوں کی جان ہی نکل گئی۔گل حمید خان روکھڑی کے ساتھ چند خوشگوار ملاقاتیں آج بھی ذہن و دل پر نقش ہیں مگر شفاء اللہ روکھڑی کے ساتھ تو ایک عہد بیتا ہوا ہے جو بیان سے باہر ہے ۔محرم سے پہلے مجھے انہوں نے سرائیکی گیت کے لیے بُلوایا تو میں ایک سنجیدہ اور ایک عوامی(چھیڑ چھاڑ والا) گیت لے کر گیا تو انہوں نے سنجیدہ گیت کو پسند کیا ۔کافی دیر گپ شپ ہوتی رہی ۔میں اکثر زندگی کی بے ثباتی کا ذکر کرتا تھا اور وہ مجھے مزید جینے کی اُمید دلاتا تھا۔سنجیدہ گیت کو پسند کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ یہ گیت میری زندگی کے تار وں سے جُڑا ہے اس لیے اسے ضرور ریکارڈ کروں گا ۔گیت کا ٹریک بھی بن گیا...
Discover stunning AI-generated photos powered by Gemini! Explore daily creative prompts, tips, and tricks to create breathtaking visuals effortlessly. Whether you're an AI enthusiast or photography lover, join me to unlock AI artistry's potential. New prompts daily—stay inspired! Follow, share your creations, and let’s make something extraordinary. #AIArt #GeminiAI #CreativePrompts #DigitalArt