نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

برتن بنا لیتے لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مٹی کے برتنوں میں کھانا پینا سنت رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) بھی ہے

میرا میانوالی ----------------------------- کل طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، اس لیے آپ کی محفل میں حاضر نہ ہو سکا - منتظر ساتھیوں سے معذرت - کیا آپ نے کبھی “ آوی“ دیکھی ہے -؟ ------- آوی مٹی سے بنے ہوئے کچے برتن پکانے کی بھٹی کو کہتے تھے - داؤدخیل میں ہمارے گھر کے قریب چاچا شادی بیگ کمہار کی آوی ہؤا کرتی تھی - آوی راکھ کا بہت بڑا سا ڈھیر تھی - چاچا شادی بیگ مہینے بھر میں جو برتن بنا لیتے وہ آوی میں پکا تے تھے - بہت بڑے دائرے میں اوپر نیچے برتنوں کی قطاریں راکھ میں دبا کر اوپر کچھ اور راکھ ڈال دیتے تھے - آوی پر خشک کوندر کے پودے تہہ در تہہ بچھا کر انہیں آگ لگا دیتے تھے - تیز آگ کے سیک اور دھوئیں کے سیاہ بادلوں سے دوچار گھنٹے سارے محلے کا جینا حرام رہتا ، مگر لوگ برداشت کر لیتے کہ آوی پر پکے ہوئے برتن بھی وہی استعمال کرتے تھے - خاص طور پر خواتین تو بہت خوش ہوتی تھیں - آگ کے شعلے دوچار گھنٹے بھڑک کر بجھ جاتے مگر آگ اندر ہی اندر دو تین دن دہکتی رہتی - تین چار دن بعد جب آگ بالکل بجھ جاتی اور برتن ٹھنڈے ہو جاتے تو چاچا شادی بیگ اور ان کے گھر والے راکھ کھود کر خوبصورت سرخ رنگ کے ٹھن ٹھن کرتے برتن نکا...