نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

آج یونیورسٹی آف میانوالی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

میانوالی کے لیے تاریخی دن

*میانوالی کے لیے تاریخی دن*  ✌👇👇👇 یونیورسٹی آف میانوالی کے طلبہ ایک سال سے جاری استحصال کے خلاف نکل کھڑے ہوئے۔ آج یونیورسٹی آف میانوالی کے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی گیٹ سے جہاز چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔تمام طلبہ کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی میں ہر مسئلے کا موجب، رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ایک سال سے جاری ظلم اور نااہلی کا خاتمہ کیا جائے۔ طلبہ نے جہاز چوک بلاک کیے رکھا اور انتظامیہ کی طرف سے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی تک اپنا احتجاج جاری رکھنے پر اعلان کیا۔ اسی دوران طلبہ کے وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات کیے اور اپنے مسائل بیان کیے۔ طلبہ نے یہ مطالبہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل حل کرانے کا بھی وعدہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بعد ازاں احتجاج کے شرکا سے بھی مخاطب ہوئے اور انہیں تمام مسائل کا حل ایک ہفتے کے اندر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر طلبہ نے احتجاج ختم کیا اور یہ اعلان کیا کہ ا...