نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

حقیقت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

“ہمارا تعلیمی نظام ” سدرہ نسیم

“ہمارا تعلیمی نظام ” پاکستان میں رہتے ہوۓ تعلیمی نظام کی بات آۓ تو ذہن میں ایک ہی خاکہ بنتا ہے جس میں رٹا سسٹم، تعلیمی نظام کی ناقص پالیسیاں اور منہدم ہوتی شکستہ انتظامیہ نظر آتی ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ انگریزوں کی غلامی ہیں عرصہ دراز رہے ہیں سو ابھی تک جسمانی آزادی کے باوجود ذہنی آزادی حاصل نہیں کر سکے۔ آج بھی ذہن صدیوں سے انگریزوں کے غلام ہیں ۔ انھی سے مرعوب ہیں ۔ انھی کو مانتے ہیں انھی کو سنتے ہیں۔ اور انھی کے نقش قدم پر چلنا باعث فخر سمجھتے ہیں۔  ایک بار بابا سے سوال کیا بابا کون لوگ تھے جنھوں نے ہمیں غلام بنا رکھا تھا کہنے لگے کچھ انگریز تھے جو باہر سے آۓ تھے۔ اپنا اوڑھنا بچھونا اپنی تہذیب ساتھ لاۓ تھے ۔ گھر اپنے تھے دکانیں ان کی تھی۔ بولتے ہم تھے زبانیں ان کی تھی۔ میں نے کہا بابا یہ تو آج بھی ہے گھر اپنے دکانیں ان کی ہیں ارے ہم تو فقط غلام ہیں زبانیں ان کی ہیں۔ انھی کی تہذیب کا راج ہے۔ انھی کی ثقافت کا ناچ ہے۔ بابا کچھ بدلا تو نہیں۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ وطن عزیز میں ہمارا سارا سسٹم انگریزی ر مشتمل ہے۔ اپنے بچوں کو انگریزی سکھانا باعث فخر اور قومی زبان سکھانا باعث شرم سمجھ...