نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

وزیر جنگلات پنجاب لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہرنولی میں گرلز و بوائز ڈگری کالج کا قیام شکریہ سردار محمد سبطین خان

میانوالی وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء نے گزشتہ روز ہرنولی میں گرلز و بوائز ڈگری کالج کے قیام کیلئے مجوزہ سائیٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اور اس حوالہ سے مقامی لوگوں کی تجاویز و شکایات کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی مطالبہ پر وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے ذاتی کاوشیں بر ؤئے کارلا تے ہو ئے حکومت پنجاب سے ہرنولی میں بوائز اورگرلز ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری حاصل کی اور دونوں کالجز کی تعمیر کیلئے محکمہ مال کی نشاندہی پر مقامی لوگوں کی مشاورت سے دیہہ شاملات کے ایریا کو موذوں قرار دیتے ہو ئے کالجز کی تعمیر کیلئے مختص کرنے کی منظوری دی۔اس فیصلہ پر چند مقامی لوگوں نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی اور مطالبہ کہا کہ کالجز کی تعمیر مو جودہ سائیٹ کی بجا ئے وچویں روڈ سائیٹ پر کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء کواسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ کر درخواست گزاران کا مؤقف سماعت کر نے اور ریکارڈ محکمہ مال کے مطابق رپورٹ کی ہدایت کی۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ...