نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ڈھک پہاڑی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ڈھک پہاڑی کے گردونواح میں واقع 05 مائننگ لیزز کی الاٹمنٹ محکمہ معدنیات پنجاب سے منسوخ کروادی

میانوالی(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے عوامی شکایات پرموسیٰ خیل اور ڈھک پہاڑی کے گردونواح میں واقع ماحولیاتی آلودگی،انسانی صحت کے لئے مضر اثرات اور رہائشی علاقوں و تعلیمی اداروں کے قریب واقع 05 مائننگ لیزز کی الاٹمنٹ وسیع تر عوامی مفاد میں محکمہ معدنیات پنجاب سے منسوخ کروادی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اے ڈی سی آر کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی نے موقع پر اپنی نگرانی میں متعلقہ منسوخ شدہ مائنز لیز ز ایریا کا قبضہ بحقِ سرکار لے کر کام بند کروادیا اورایکسیویٹرزودیگر مشینری ہٹوادی۔ کمیٹی نے منسوخ شدہ معدنی پٹہ جات پر موجودکریشنگ یونٹ بھی سیل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کی جانب سے متعلقہ مائننگ لیزز کی منسوخی کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنزاینڈ منرلز،ڈی ایس پی موسیٰ خیل،ایس ایچ او موسیٰ خیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِنوائرنمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر منسوخ شدہ معدنی پٹہ جات ایریا پرکام بند کروانے اور قبضہ بحق سر کارلینے کا حکم دی...