نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

میانوالی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہم سب میانوالینز مل کر فیس بک پر ٹوئٹر پر انسٹاگرام پر دسمبر کا پورا مہینہ میانوالی میں تعلیمی اداروں کی ضرورت اجاگر کرنے پر صرف کر دیں۔۔

" آئیں ! ایک نیا ٹرینڈ چلائیں !" آئیں۔۔ ہم سب میانوالینز مل کر فیس بک پر ٹوئٹر پر انسٹاگرام پر دسمبر کا پورا مہینہ میانوالی میں تعلیمی اداروں کی ضرورت اجاگر کرنے پر صرف کر دیں۔۔ ہم سب مل کر اتنا شور مچائیں کہ سارے پاکستان میں سے میانوالی میں تعلیمی اداروں کی اشد ضرورت ٹرینڈ بن جائے، ان شاءاللہ۔۔ کیونکہ 21ویں صدی میں جس ضلع میں ایک سال میں بننے والے لیکچرر، عالم، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، جج، لفٹین، بزنس مین وغیرہ کی کل تعداد قاتلوں اور مقتولوں کی کل تعداد سے کم ہو، اس ضلع کو اس ضلع کے باسیوں کو باقی سب چیزوں سے زیادہ تعلیمی اداروں کی ہی اشد ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں مستقبل میں تعلیمی میدان میں ہی غیرت کے جوہر دکھانے والی بن جائیں، ان شاءاللہ۔۔                                   ----- موساز ----- میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali...

وزیراعظم شپ کا فائدہ اٹھائیں، پاکستان کو بالخصوص میانوالی کو مثالی ضلع بنانے کی ٹھان لیں

" عمران خان ! بس، اتنی سی گزارش ہے !" موساز دسمبر کا مہینہ، ایجوکیشن کا مہینہ، منانے جا رہا ہے، ان شاءاللہ۔۔ ضلع میانوالی کو بنے ہوئے تقریبا 120 سال ہو چکے ہیں۔۔ لیکن آج تک میانوالی کی صرف جیل ہی آباد ہے اور یہاں کے لوگ ابھی تک  صرف انھی لوگوں کو ووٹ دیتے آ رہے ہیں، جو لوگ دو نمبر میڈیکو لیگل رپورٹ بنوانے میں، تفتیش پر اثرانداز ہونے میں، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے میں، جیل کے اندر تک مدد کرنے میں تیز ہوتے ہیں۔۔ عمران خان صاحب ! اندازہ لگائیں کے ضلع میانوالی سے ایک سال میں اتنے عالم، ڈاکٹرز، انجینئرز، ٹیچرز، وکلاء، ججز، لفٹین نہیں نکلے، جتنے قتل ہو چکے ہیں اور جتنے قاتل بن چکے ہیں۔۔ پچھلے 10 مہینوں میں میانوالی میں تقریبا 104 قتل ہو چکے ہیں۔۔ خدا را ! اپنی وزیراعظم شپ کا فائدہ اٹھائیں، پاکستان کو بالخصوص میانوالی کو مثالی ضلع بنانے کی ٹھان لیں ! یونیورسٹی آف میانوالی، وومین یونیورسٹی آف میانوالی، میڈیکل کالج میانوالی، انجینئرنگ یونیورسٹی میانوالی، لاء کالج میانوالی، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، اور بےشمار تعلیمی اداروں کی بھرمار کر دیں تاکہ قیامت تک آپ کے ضلع کے بدقسمت لوگ  خوشقسم...

میانوالی کو ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی مالیت کی بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی

میانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سول ڈیفنس کوایک کروڑ 18لاکھ روپے کی ما لیت کی جدید سازو سامان سے لیس بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے فراہم کر دہ گاڑی کی چا بی سول ڈیفنس آفیسر ثنا ء اللہ خان کے حوالہ کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حا جی منظور احمدخان بوری خیل اور محکمہ سول ڈیفنس کا مقامی عملہ بھی موقع پر مو جود تھا۔سول دیفنس آفیسر ثناء اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ اس قسم کی گاڑیاں میانوالی سمیت پنجاب کے 8اضلاع میں فراہم کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل وہیکل کا دیگر جدید سازو سامان آئندہ چند روز میں فراہم کیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کو مزید موئثر اور فعال بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جدید ترین وہیکل کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ وہیکل اور اس میں مو جود ساما ن کی منا سب دیکھ بھا ل کو یقینی بنائیں اور بم ڈسپوزل سکو...

دشمنیوں کو دوستی میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ میانوالی امن کا گہوارہ بن سکے

دشمنی مٹاؤ.... نسل بچاؤ .. آج ایک اور 22 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی سینیئر ایڈووکیٹ عبدالنزاق خان ایڈووکیٹ یارو خیل کے بیٹے فیصل اسلم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار میانوالی جو کہ تھانہ سٹی میانوالی کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں کی خصوصی کوششوں سے یاروخیل قبیلہ کی نتن خیل اور گوڈل برادری مں 22 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی. دونوں فریقین نے اللہ کی رضا کے لئے ایکدوسرے کو معاف کر دیا.. نوجوان ایڈووکیٹ فیصل اسلم خان اس سے پہلے بھی کئی قتلوں کی صلح میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں. تمام معززین علاقہ اور سر کردہ شخیصات س گزارش ہے کی دشمنیوں کو دوستی میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ میانوالی امن کا گہوارہ بن سکے میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaa...

اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم-اے اور ایم ایڈ کرنے کا آخری موقع

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم-اے اور ایم ایڈ کرنے کا آخری موقع۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایم-اے اور ایم ایڈ. کے داخلے آخری بار جا رہے ہیں۔ جو صرف اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کروا رہی ہے۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی امان اللہ ملک نے پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ2021 سے کوئی طالب علم نہ تو پرائیویٹ  اور نہ ہی ریگولر ایم-اے کر سکے گا۔انہوں نے بی اے اور اولڈ بی ایڈ ڈگریوں کے حامل طلبہ کو مشورہ دیا کہ اوپن یونیورسٹی 15 اکتوبر تک  ایم-اے میں مختلف پروگرامز اور ایم ایڈ کے داخلے کر رہی ہے  طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں داخلہ فارم آن لائن حاصل کرسکتے ہیں  یاپھر یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کے علاوہ یونیورسٹی کے مقررکردہ سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #Mali...

ڈی پی او حسن اسد علوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

میانوالی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام ای لائبریری آڈیٹوریم میں ڈی پی او حسن اسد علوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب خورشید انور خان ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار شفاء اللہ خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد، معروف قانون دان خالد سعید ایڈووکیٹ، معروف شاعر محمد مظہر نیازی، اختر مجاز، اظہر نیازی معروف گلو کار موسیقار طا ہر ساقی، سابق چیئر ین یو سی محمد وارث بھٹی، تاجر رہنما فلک شیر عوامی، سینئر صحا فی خواجہ سکندر حیات اور دیگر شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے ڈی پی او حسن اسد علوی کی میانوالی تعیناتی کے دوران کا رکر دگی، حسن اخلاق، انسا ن دوستی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کو ششوں اورکا وشوں کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر بزرگ صحافی و سابق چیئر مین پریس کلب حا جی منظور احمد خان بوری خیل، خواجہ سکندرحیات اور سابق جنر ل سیکرٹری پریس کلب ملک غلا م حسین اعوان نے ڈی پی او حسن اسد علوی کی دستار بندی کی۔جبکہ ضلعی صدر ایپکا محمد اقبال خان اورعطاء اللہ خان سوانسی نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انچارج ای لائبریری عمر فاروق نے...

لندن سے بی بی سی ریٍڈیو کا ایک نمائندہ میانوالی آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا

میرا میانوالی ------------------------- چائے میانوالی کا قومی مشروب ہے - جون جولائی کی تپتی دوپہروں میں بھی یہاں کے ہوٹلوں اور کھوکھوں پر چائے ہی چلتی ہے - بہت عرصہ ہوا ، لندن سے بی بی سی ریٍڈیو کا ایک نمائندہ کسی کام سے یہاں آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جون کی شعلہ بار دوپہر میں لوگ ہوٹلوں پر بیٹھے چائے پی رہے ہیں - اس نے اپنی یہ حیرت ریڈیو کے ڈریعے دنیا بھر کے ساتھ شیئر کی -  ہمارے لیے تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں -  گرمی بھلے جتنی بڑھ جائے چائے تو ہم نے بہرصورت پینی ہے - گھروں میں بھی مہمان کو کولڈ ڈرنکس ( کوک ، پیپسی ۔ سیون اپ وغیرہ) جتنی مرضی پلا دیں ، اوپر سے چائے نہ پلائیں تو مہمان کا موڈ بگڑ جاتا ہے ----  اس  کے برعکس ، بے شک سادہ پانی بھی نہ پلائیں ، صرف چائے ہی پلادیں تو مہمان کے دل کی کلی کھل اٹھتی ہے -  پتہ نہیں  میانوالی کے لوگوں کے ہاتھ میں کیسی برکت ہے کہ چائے ہم جیسی کوئی نہیں بنا سکتا - جس ہوٹل یا کھوکھے پہ چلے جائیں ، چائے ایک نمبر ہی ملتی ہے - پھر بھی کچھ لوگوں کے ہاتھ میں خصوصی کمال ہوتا ہے - ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی چائے ایک بار پ...

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ

میانوالی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ھارٹیکلچراینڈ پارکس و ٹورازم آصف محمود کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد و دیگر افسران کے ھمراہ میانوالی کی خوبصورتی کے مجوزہ پلان، ضلع کے مختلف مقامات پر سیاحتی و تفریحی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سرگودھا موڑ انٹری پوائنٹ، وتہ خیل چوک، جہاز چوک، ڈریم لینڈ پارک، کشمیر پارک، سابقہ میلہ منڈی میویشیاں اراضی پر مجوزہ فیملی پارک سائٹ، داؤد خیل کے ساتھ دس ہزار پل، جناح یبراج سے متصل پارک ایریا کوٹ چاندنہ اور عیسیٰ خیل میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ئے مجوزہ سائٹس کا موقع پر معائنہ کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی سٹی ایریا میں تھل کینال کے دونوں اطراف گرین بیلٹس و خوبصورتی سے متعلق امور کا بھی موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور میانوالی شہر کی خو...