نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ضلع میانوالی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے

ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن ؛  اپنی خوبصورت اور قدیم طرز تعمیر اور تاریخی حیثیت کی بدولت ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس شہر کی رونق بھی اسی اسٹیشن سے ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔    بچپن سے ہی ریلوے کے یادگار دور کو قریب سے دیکھا ہے اور شاید اسی وجہ سے ٹرینیں اور ریلوےاسٹیشن مجھے بہت مسحور کن لگتے ہیں۔ ٹرین کی آواز اور اس کے ہارن میں بھی ایک کشش سی محسوس ہوتی ہے۔ خالی مال گاڑیاں اور ویران پٹریاں مجھے بہت لبھاتی ہیں۔ اور میرے جیسے لوگوں کے لیئے ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن انتہائی خوبصورت ہے۔  قدیم سفید عمارت، خوبصورت پرانے طرز کے شیشوں والے دروازے اور کھڑکیاں، لکڑی کی پرانی بنچیں، سادہ سا پلیٹ فارم، لکڑی کی اونچی پانی کی ٹینکی اور ریلوے کا پرانا سامان، یوں لگتا ہے جیسے بندہ اسی یا نوے کی دہائی میں موجود کوئی دور دراز ریلوے اسٹیشن دیکھ رہا ہو۔ اِس کے دو اطراف میں پہاڑیاں اور تھوڑے ہی فاصلے پر دریائے سندھ بہہ رہا ہے۔  یہاں جگہ جگہ مختلف پٹریاں بکھری ہوئی ہیں۔ 1891 میں بنائی گئی اسکی عمارت آج بھی کچھ مرمت کے بعد اسی...

میانوالی میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے

میانوالی ضلع میانوالی میں 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2020ء کی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پا نچ سال تک عمر کے271660بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے ۔ محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب نے ضلع میں دور افتادہ پہاڑی علا قوں اور ورک لوڈ کے پیش نظر موبائل پولیو ٹیموں، یوسی ایم اوز اور سپر وائزر ز کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔جس کے مطابق پو لیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع میں اب مجموعی طور پر979ٹیمیں جن میں 767موبائل،75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اس مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ضلع بھر میں پو لیو ٹیموں کی سپر ویژن و مانیٹر نگ کیلئے64یو سی ایم اوز اور170سپروائزر ز متعین کر دیئے گئے ہیں۔فیلڈ ٹیموں کی مرحلہ وار تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں شام اور رات میں بھی ...