نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ڈپٹی کمشنر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہرنولی میں گرلز و بوائز ڈگری کالج کا قیام شکریہ سردار محمد سبطین خان

میانوالی وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء نے گزشتہ روز ہرنولی میں گرلز و بوائز ڈگری کالج کے قیام کیلئے مجوزہ سائیٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اور اس حوالہ سے مقامی لوگوں کی تجاویز و شکایات کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی مطالبہ پر وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے ذاتی کاوشیں بر ؤئے کارلا تے ہو ئے حکومت پنجاب سے ہرنولی میں بوائز اورگرلز ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری حاصل کی اور دونوں کالجز کی تعمیر کیلئے محکمہ مال کی نشاندہی پر مقامی لوگوں کی مشاورت سے دیہہ شاملات کے ایریا کو موذوں قرار دیتے ہو ئے کالجز کی تعمیر کیلئے مختص کرنے کی منظوری دی۔اس فیصلہ پر چند مقامی لوگوں نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی اور مطالبہ کہا کہ کالجز کی تعمیر مو جودہ سائیٹ کی بجا ئے وچویں روڈ سائیٹ پر کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء کواسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ کر درخواست گزاران کا مؤقف سماعت کر نے اور ریکارڈ محکمہ مال کے مطابق رپورٹ کی ہدایت کی۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ...

میانوالی میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا فیصلہ

  ضلع میانوالی میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اصُولی فیصلہ ِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت ہر ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سرگودھا ڈویژن میاں لیاقت علی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء،ایکسین ایریگیشن علی رضا اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میانوالی عبدالستار نیازی کے ہمراہ پنجاب سما انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے داود خیل ماڑی انڈس روڈ پرمجوزہ سائٹ /اراضی کا تفصیلی معائنہ۔ سائٹ پلان کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔ اِس موقع پرایکسئن محکمہ ایریگیشن علی رضا نے کا باغ گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ سات سو کنال پر مشتمل قطعہ اراضی کابھی معائنہ کروایا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء نے دونوں سائٹ کاموقع پر معائنہ۔فزیبیلٹی ودیگر قانونی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دو نوں مجوزہ سائٹس سے متعلق محکمہ ایریگیشن کے مقامی افسران کی آراء،اور تحفظات کو بھی سماعت کیا۔ریجنل ڈائریکٹر نے ماڑی انڈس روڈ پر مختص کردہ اراضی کو پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے انتہائی موزوں قرار دیا اوکہا کہ سی پیک سے نزدیک تر ہونے کی وجہ سے اس جگہ پ...

میانوالی میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے

میانوالی ضلع میانوالی میں 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2020ء کی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پا نچ سال تک عمر کے271660بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے ۔ محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب نے ضلع میں دور افتادہ پہاڑی علا قوں اور ورک لوڈ کے پیش نظر موبائل پولیو ٹیموں، یوسی ایم اوز اور سپر وائزر ز کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔جس کے مطابق پو لیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع میں اب مجموعی طور پر979ٹیمیں جن میں 767موبائل،75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اس مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ضلع بھر میں پو لیو ٹیموں کی سپر ویژن و مانیٹر نگ کیلئے64یو سی ایم اوز اور170سپروائزر ز متعین کر دیئے گئے ہیں۔فیلڈ ٹیموں کی مرحلہ وار تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں شام اور رات میں بھی ...

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ

میانوالی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ھارٹیکلچراینڈ پارکس و ٹورازم آصف محمود کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد و دیگر افسران کے ھمراہ میانوالی کی خوبصورتی کے مجوزہ پلان، ضلع کے مختلف مقامات پر سیاحتی و تفریحی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سرگودھا موڑ انٹری پوائنٹ، وتہ خیل چوک، جہاز چوک، ڈریم لینڈ پارک، کشمیر پارک، سابقہ میلہ منڈی میویشیاں اراضی پر مجوزہ فیملی پارک سائٹ، داؤد خیل کے ساتھ دس ہزار پل، جناح یبراج سے متصل پارک ایریا کوٹ چاندنہ اور عیسیٰ خیل میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ئے مجوزہ سائٹس کا موقع پر معائنہ کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی سٹی ایریا میں تھل کینال کے دونوں اطراف گرین بیلٹس و خوبصورتی سے متعلق امور کا بھی موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور میانوالی شہر کی خو...