میرا میانوالی ------------------------- پہاڑ کے دامن کا علاقہ مہاڑ کہلاتا ہے - کچے کی طرح مہاڑ بھی زمین کی دس بارہ کلومیٹر چوڑی پٹی ہے جو عیسی خیل کے شمال مغرب سے لے کر ضلع کے جنوب مشرقی کونے چھدرو تک پھیلی ہوئی ہے - پہاڑ کے قریب کی ایک آدھ کلومیٹر چوڑی پٹی پتھریلی زمین ہے جہاں کوئی چیز کاشت نہیں ہو سکتی - بقیہ آٹھ دس کلومیٹر میرا زمین ہے - میرا وہ زمین ہے جو ریت اور چکنی مٹی کی آمیزش سے بنتی ہے - اگر پانی دستیاب ہو تو میرا زمین بہت زرخیز ہوتی ہے - مگر ہمارے ہاں مہاڑ ہمیشہ پانی کی قلت کا شکار رہا ہے - زیرزمین پانی بہت زیادہ گہرائی ہر ہے - پتھریلی زمین میں کنواں یا بورنگ کاکام بھی بہت مشکل ہے - ڈرلنگ کے ذریعے ٹربائین لگ سکتی ہے مگر اسے چلانے کے لیے بجلی دستیاب نہیں - بہت عرصہ پہلے چھدرو کے علاقے میں ایک سرکاری ٹیوب ویل دیکھا تھا - ایسے ٹیوب ویل مہاڑ کے علاقے میں ہر جگہ ہونے چاہیئیں - پانی کی قلت مہاڑ کے علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے - کہیں کہیں نشیب میں برسات کا پانی جمع ہونے سے چھوٹی چھوٹی جھیلیں سی بن جاتی ہیں - ایسی جھیل کو ہماری زبان میں “ٹوبھی“ کہتے ہیں - پانی کا اکلوتا ...
Sammar’s Mianwali Chronicles – Explore Mianwali’s vibrant culture and history, from Namal Lake to local traditions! Stay ahead with daily Mianwali Crypto Updates, delivering the latest market trends, prices, and insights on Bitcoin, Ethereum, Solana, and more. Join us to dive into Mianwali’s heritage and thrive in the crypto world! #CryptoMianwali #MianwaliCryptoVibes #CryptoUpdatesPK #MianwaliInvestors #CryptoBoomMW