نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

سیشن جج لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شجرکاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے

میانوالی()شجرکاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے۔ درخت جہاں دنیا کے جانداروں کو چھاؤں فراہم کرتے ہیں وہیں ان کی خوشبو سے زمانہ مہک جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نسیم احمد ورک نے تحصیل کمپلیکس عیسیٰ خیل میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور آکسیجن کی وجہ سے ہی ہم باآسانی سانس لے سکتے ہیں۔ درخت اور پودے لگانے سے ماحول میں بہار سی آجاتی ہے اور انسان بے اختیار بہار کی رنگینیوں اور خوشبوؤں میں کھو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ضلعی جوڈیشری بھرپور حصہ لے رہی ہے، اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سینکڑوں پودے لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سینئر سول جج (سول ڈویژن) شفقت سعید گوندل اور ایڈیشنل سیشن جج اور سول ججز تحصیل عیسیٰ خیل نے بھی پودے لگائے۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس