نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

یونیورسٹی آف میانوالی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا

میانوالی صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کو درپیش تما م مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔آئندہ چند رو زمیں سنڈیکٹ کے اجلاس میں یو نیورسٹی آف میانوالی کے رولز ریگولیشن کی با قاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن طلبا ء و طالبات کی رجسٹریشن یونیورسٹی آف سرگودہا سے ہے ان کو ڈگری کا اجراء بھی یو نیورسٹی آف سرگودہا کر ے گی۔اس سلسلہ میں گورنر پنجاب نے ہدایات جاری کرد ی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر میانوالی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ، وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرار ڈاکٹر تو قیر وڑائچ،ا ے ڈی سی جی میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر  کالجز سرگودہا ڈویژن سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں ساجد علی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جو دتھے۔اس موقع پر لی...

یونیورسٹی آف میانوالی کے اسٹوڈنٹ نے صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان سے ملاقات کی

آج یونیورسٹی آف میانوالی کے اسٹوڈنٹ نے ملک ثمر عباس(سوشل میڈیا ٹیم انچارج سردار محمد سبطین خان) کے ریفرنس سے صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین   خان (ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف میانوالی) سے ون آن   ون ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے سٹوڈنٹس کے تمام مسائل ذاتی دلچسپی سے   سنیں اور اپنے مصروف وقت میں سے طلباء کے لئے لیے وقت نکال کر سیکرٹری ایجوکیشن ارم بخاری سے طلباء کی ملاقات کرائی جس میں سیکرٹری ایجوکیشن نے ڈگری کے ایشو کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی آئی اور اور اس کے ساتھ ساتھ سردار سبطین خان نے گورنر پنجاب سے ٹیلیفون ملاقات کی جس میں میں انہوں نے یونیورسٹی آف میانوالی کے طلباء کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔نمائندہ سٹوڈنٹ میں اسد نوید، محمد رضوان علی شاہ(فزکس) ملک ذیشان(کیمسٹری) محمد عادل خان(کمپیوٹر سائنس) اور محمد صلاح الدین(انگلش) شامل تھے میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس