میانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سول ڈیفنس کوایک کروڑ 18لاکھ روپے کی ما لیت کی جدید سازو سامان سے لیس بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے فراہم کر دہ گاڑی کی چا بی سول ڈیفنس آفیسر ثنا ء اللہ خان کے حوالہ کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حا جی منظور احمدخان بوری خیل اور محکمہ سول ڈیفنس کا مقامی عملہ بھی موقع پر مو جود تھا۔سول دیفنس آفیسر ثناء اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ اس قسم کی گاڑیاں میانوالی سمیت پنجاب کے 8اضلاع میں فراہم کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل وہیکل کا دیگر جدید سازو سامان آئندہ چند روز میں فراہم کیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کو مزید موئثر اور فعال بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جدید ترین وہیکل کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ وہیکل اور اس میں مو جود ساما ن کی منا سب دیکھ بھا ل کو یقینی بنائیں اور بم ڈسپوزل سکو...
Sammar’s Mianwali Chronicles – Explore Mianwali’s vibrant culture and history, from Namal Lake to local traditions! Stay ahead with daily Mianwali Crypto Updates, delivering the latest market trends, prices, and insights on Bitcoin, Ethereum, Solana, and more. Join us to dive into Mianwali’s heritage and thrive in the crypto world! #CryptoMianwali #MianwaliCryptoVibes #CryptoUpdatesPK #MianwaliInvestors #CryptoBoomMW