نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

Meeting لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

میانوالی()وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ممبران پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر وا مین اللہ خان، نمائندگان ایم این اے امجد علی خان و کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر حلقہ95احمد خان نیازی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حسن رضا نے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت جاری مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں، میگا پراجیکٹس کی فزیکل و فنا نشل پراگریس سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ متعلقہ تعمیراتی محکموں کے افسران ضلع میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایجو کیشن، ہیلتھ، روڈز اورپبلک ہیلتھ سیکٹر میں بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔جو ترقیاتی کا م ابھی مکمل نہیں ہو ئے ان پر کا م کی رفتار کو بڑھائیں اور ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں ...