نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

پولیو مہم لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

میانوالی میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے

میانوالی ضلع میانوالی میں 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2020ء کی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پا نچ سال تک عمر کے271660بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے ۔ محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب نے ضلع میں دور افتادہ پہاڑی علا قوں اور ورک لوڈ کے پیش نظر موبائل پولیو ٹیموں، یوسی ایم اوز اور سپر وائزر ز کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔جس کے مطابق پو لیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع میں اب مجموعی طور پر979ٹیمیں جن میں 767موبائل،75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اس مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ضلع بھر میں پو لیو ٹیموں کی سپر ویژن و مانیٹر نگ کیلئے64یو سی ایم اوز اور170سپروائزر ز متعین کر دیئے گئے ہیں۔فیلڈ ٹیموں کی مرحلہ وار تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں شام اور رات میں بھی ...