نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

چائے لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لندن سے بی بی سی ریٍڈیو کا ایک نمائندہ میانوالی آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا

میرا میانوالی ------------------------- چائے میانوالی کا قومی مشروب ہے - جون جولائی کی تپتی دوپہروں میں بھی یہاں کے ہوٹلوں اور کھوکھوں پر چائے ہی چلتی ہے - بہت عرصہ ہوا ، لندن سے بی بی سی ریٍڈیو کا ایک نمائندہ کسی کام سے یہاں آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جون کی شعلہ بار دوپہر میں لوگ ہوٹلوں پر بیٹھے چائے پی رہے ہیں - اس نے اپنی یہ حیرت ریڈیو کے ڈریعے دنیا بھر کے ساتھ شیئر کی -  ہمارے لیے تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں -  گرمی بھلے جتنی بڑھ جائے چائے تو ہم نے بہرصورت پینی ہے - گھروں میں بھی مہمان کو کولڈ ڈرنکس ( کوک ، پیپسی ۔ سیون اپ وغیرہ) جتنی مرضی پلا دیں ، اوپر سے چائے نہ پلائیں تو مہمان کا موڈ بگڑ جاتا ہے ----  اس  کے برعکس ، بے شک سادہ پانی بھی نہ پلائیں ، صرف چائے ہی پلادیں تو مہمان کے دل کی کلی کھل اٹھتی ہے -  پتہ نہیں  میانوالی کے لوگوں کے ہاتھ میں کیسی برکت ہے کہ چائے ہم جیسی کوئی نہیں بنا سکتا - جس ہوٹل یا کھوکھے پہ چلے جائیں ، چائے ایک نمبر ہی ملتی ہے - پھر بھی کچھ لوگوں کے ہاتھ میں خصوصی کمال ہوتا ہے - ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی چائے ایک بار پ...