نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عیسیٰ خیل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ

میانوالی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ھارٹیکلچراینڈ پارکس و ٹورازم آصف محمود کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد و دیگر افسران کے ھمراہ میانوالی کی خوبصورتی کے مجوزہ پلان، ضلع کے مختلف مقامات پر سیاحتی و تفریحی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سرگودھا موڑ انٹری پوائنٹ، وتہ خیل چوک، جہاز چوک، ڈریم لینڈ پارک، کشمیر پارک، سابقہ میلہ منڈی میویشیاں اراضی پر مجوزہ فیملی پارک سائٹ، داؤد خیل کے ساتھ دس ہزار پل، جناح یبراج سے متصل پارک ایریا کوٹ چاندنہ اور عیسیٰ خیل میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ئے مجوزہ سائٹس کا موقع پر معائنہ کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی سٹی ایریا میں تھل کینال کے دونوں اطراف گرین بیلٹس و خوبصورتی سے متعلق امور کا بھی موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور میانوالی شہر کی خو...

شجرکاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے

میانوالی()شجرکاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے۔ درخت جہاں دنیا کے جانداروں کو چھاؤں فراہم کرتے ہیں وہیں ان کی خوشبو سے زمانہ مہک جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نسیم احمد ورک نے تحصیل کمپلیکس عیسیٰ خیل میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور آکسیجن کی وجہ سے ہی ہم باآسانی سانس لے سکتے ہیں۔ درخت اور پودے لگانے سے ماحول میں بہار سی آجاتی ہے اور انسان بے اختیار بہار کی رنگینیوں اور خوشبوؤں میں کھو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ضلعی جوڈیشری بھرپور حصہ لے رہی ہے، اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سینکڑوں پودے لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سینئر سول جج (سول ڈویژن) شفقت سعید گوندل اور ایڈیشنل سیشن جج اور سول ججز تحصیل عیسیٰ خیل نے بھی پودے لگائے۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس