ابر رحمت، محمد مظہر نیازی صاحب کا تیرھواں پڑ اؤ
یہ بڑے نصیب کی بات ہے
، ابر رحمت، محمد مظہر نیازی صاحب کا تیرھواں پڑ اؤ ہے. اللہ پاک کی رحمتوں اور محبتوں کے سبب یہ سب ممکن ہو سکتا ہے ورنہ انسان کے بس کی بات نہیں کہ وہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی مکمل تعریف و توصیف بیان کر سکے. حمد ہو کہ نعت بڑی نازک اصناف ہیں. انکی تخلیق کے لیے صرف شوق اور مشق کافی نہیں ہوتی. ایمان کی پختگی اور عقیدت کی سرشاری اہمیت رکھتی ہے. نیز سیرت مطہرہ کے بیان میں شرعی نزاکتوں سے واقفیت لازمی ہے ورنہ ذرا سی چوک شاعری کو عزاب کر دیتی ہے. اسی لیے کسی نے ٹھیک کہا ہے کہ نعت نگاری پل صراط کا سفر ہے. الحمدللہ محمد مظہر نیازی صاحب نے اس سفر کو کامیابی کے ساتھ طے کیا ہے. انکی نعتوں کی سادگی اور جزبے کی صداقت حب رسول صل اللہ علیہ وسلم کی مہک سے فضا کو معطر کر دیتی ہے. ختمی مرتبت کے حضور انہوں نے والہانہ عقیدت کے جو نزرانے پیش کیے ہیں عجب کیفیت کے حامل ہیں.
محمد مظہر نیازی صاحب نے نعت کا خمیر سرور کائنات حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی محبت سے اٹھایا ہے جو دلوں میں گداز ذہنوں میں روشنی اور جذبوں میں سچائی بھر دیتی ہے. کس عقیدت سے اور محبت سے محمد مظہر نیازی صاحب کہتے ہیں.
کتاب ہستی پہ لفظ بن کر رقم ہوا ہوں
تری عنایت سے ہی میں اہلِ قلم ہوا ہوں
عظیم تھل کی طرح میں صدیوں سے تشنہ لب تھا
میں خشک صحرا تھا ابر رحمت سے نم ہوا ہوں
نعت گوئی کے لیے عشق کی جس سرشاری اور شریعت کی ہوشمندی کی ضرورت ہوتی ہے محمد مظہر نیازی اس سے باخبر ہیں. دعاگو ہوں کہ حق تعالٰی ان کا نزرانہ عقیدت و محبت قبول فرمائے. آمین
محیط کون و مکاں ہستی ء کمال استم
جواز ہست زماں ہستی ء کمال استم
شعاع مہر و مہ کاملاں وجود ان کا
مثال آ ب رواں ہستی ء کمال استم
دلیل صبح مکمل صدائے شام جنوں
قبائے حسن بیاں ہستی ء کمال استم
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں