نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

انتظامیہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہر انسان کی زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کی کوئی ظاہر وجہ نظر نہیں آتی

میرا میانوالی --------------------------- عیسی خیل ہمارا آبائی شہر تو نہیں ، لیکن ہمارے خاندان کی تاریخ میں تقریبا ایک سو سال سے عیسی خیل کا کردار نہایت اہم رہا ہے --- میرے دادا جی مولوی ملک مبارک علی ، میرے بابا جی ملک محمد اکبرعلی اور میرے بڑے بھائی ملک ًًمحمد انور علی کی ملازمت کا آغاز عیسی خیل سے ہوا - دادا جی یہاں ٹیچر رہے ، پھر داؤدخیل میں ہیڈماسٹر کے منصب پر فائز رہے -  میرے بابا جی انگلش ٹیچر کی حیثیت میں یہاں متعین ہوئے - چند سال بعد یہاں سے ٹرانسفر ھوکر محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ میں چلے گئے --- تقریبا 20 سال بعد ہیڈماسٹر بن کر ایک بار پھر یہاں آگئے - بھائی جان ملک محمدانورعلی نے بھی انگلش ٹیچر کی حیثیت میں ملازمت کا آغاز عیسی خیل سے کیا ، دادا جی کی طرح وہ بھی بعد میں داؤدخیل سکول کے ہیڈماسٹر مقرر ہوئے - لیکچرر کی حیثیت میں میری سروس کا آغاز بھی عیسی خیل سے ہؤا - میرے بیٹے پروفیسر محمد اکرم علی کی پیدائش بھی عیسی خیل میں ہوئی - سچی بات یہ ہے کہ دادا جی سے لے کر مجھ تک کسی نے بھی اپنی پسند سے عیسی خیل میں تقرر نہیں کرایا - ملازمت جہاں مل جائے کرنی پڑتی ہے - تعجب کی ب...