نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

سرگودھا لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

میانوالی ایکسپریس کو لاہور ،سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔

لاہور (پ۔ر)پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے جو 15اکتوبر 2020سے نافذالعمل ہو گا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کرونا سے پہلے جن ٹرینوں کے سٹاپ ختم کر دیئے گئے تھے وہ تمام سٹاپ بحال کر دیئے گئے ہیں۔ 15اکتوبر سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں5 ٹرینوںکو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے سٹاپ دیئےگئے۔ نئے سٹاپ دیے جانے والی ٹرینوں میں (35-Up ) سر سید ایکسپریس (105/Up)راوال ایکسپریس(12/Dn) ہزارہ ایکسپریس(40/Dn)جعفر ایکسپریس اور (102/Dn) سبک رفتار کے نام شامل ہیں۔ جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر (2/Dn) خیبر میل اور (5-up/6-Dn)گرین لائن کے سٹاپ کے دورانیے کو 30منٹ سے بڑھا کر 35منٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ (147-Up/148-Dn)میانوالی ایکسپریس کو لاہور ،سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل میںکئی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں اُن میں خیبر میل (1/Up)ا ب کراچی کینٹ سے رات 10بج کر 15منٹ پر روانہ ہو گی اسی طرح (2/Dn)خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی۔ گرین لائن (5/Up) کراچی کینٹ سے رات 10بجے روانہ ...