نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

تیزی سے لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی وسائل کا توازن بگڑ رہا ہے

میانوالی  تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی وسائل کا توازن بگڑ رہا ہے اور غربت بیروزگاری میں اضا فہ ہو رہا ہے۔محکمہ بہبو دآبادی کے افسران عوام کو چھوٹے کنبہ کی افادیت و اہمیت اور بڑھتی ہو ئی آبادی سے پیدا ہو نیوالی معاشی صورتحال سے لوگوں کو آگہی فراہم کر یں اور اس مقصد کیلئے علمائے کرام، مشائخ عظام، خطیبوں، نکا ح خوانوں، عوامی نمائندوں و دیگر موئثر شخصیات کا تعاون حاصل کریں۔اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر ملک طارق محمود اعوان کوہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر علما ئے کرا م، مشائخ عظام، خطباء اور نکا ح خواں حضرات کا کنو نشن منعقد کریں اور انہیں اردو زبا ن میں آبادی کے کنٹرول کے اقدامات اور بڑھتی ہو ئی آبادی کے مستقبل میں ملکی معاشیات اور عام آدمی کی زندگی پر اثرات سے تفصیل سے آگا ہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی گھمبیر ملکی مسئلہ ہے اور یہ میٹنگز، رپو...