" چالیس ہزار سے چالیس لاکھ تک !" چند دن پہلے پیارے بھائی اور ایک مخلص معلم آفتاب احمد خان کے ڈیرہ پر جانا ہوا۔۔ ان کے گھر کے سامنے کھوکھہ شاپ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔۔ بڑے بھائی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ہی انھوں نے بےروزگار چھوٹے بھائی کو تقریبا چالیس ہزار کی لاگت سے یہ دوکان بنا کر دی ہے، الحمدللہ۔۔ اب ان کا بھائی یہ دکان بھی چلاتا ہے ساتھ ساتھ پنکچر بھی لگاتا ہے اور ہر روز تقریبا 3 ہزار تک کی سیل بھی کر لیتا ہے، ماشاءاللہ۔۔ چھوٹے بھائی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے پر آفتاب احمد خان کو مبارکباد دی خوب داد دی اور اس دوکان میں ںیٹھنے کا شرف بھی حاصل کیا۔۔ پھر انھیں یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ مستقل مزاجی کے ساتھ چلتے رہے تو دیکھتے ہی دیکھتے اللہ تعالیٰ انھیں چالیس ہزار سے چالیس لاکھ تک لے جائے گا، ان شاءاللہ۔۔ آئیں ۔۔ اپنے اپنے بےروزگار بھائیوں کو چھوٹی چھوٹی نوکریوں کے لیے کئی کئی سال انتظار نہ کروائیں بلکہ انھیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کریں۔۔ ----- موساز -----
Discover stunning AI-generated photos powered by Gemini! Explore daily creative prompts, tips, and tricks to create breathtaking visuals effortlessly. Whether you're an AI enthusiast or photography lover, join me to unlock AI artistry's potential. New prompts daily—stay inspired! Follow, share your creations, and let’s make something extraordinary. #AIArt #GeminiAI #CreativePrompts #DigitalArt