نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

موساز لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کھاد فیکٹری میانوالی چلتی رہے، خوشحالی بڑھتی رہے

" کھاد فیکٹری چلتی رہے، خوشحالی بڑھتی رہے !" تقریبا ایک سال دو مہینے بند رہنے کے بعد کھاد فیکٹری داودخیل نے آج پھر پیدوار شروع کر دی ہے، الحمدللہ۔۔ کھاد فیکٹری کے سارے بھائیوں کو، اسکندرآباد کے سارے مکینوں کو، داودخیل و گردونواح کے سارے باسیوں کو، میانوالی کے سارے مزدوروں کو، کھاد فیکٹری داودخیل کے دوبارہ پیداوار شروع کرنے پر بہت بہت مبارک ہو !! یہ کڑا وقت کیسے گذرا ! اللہ عزوجل جانتا ہے، کھاد فیکٹری انتظامیہ جانتی ہے یا پھر اس فیکٹری کے ملازمین ہی جانتے ہیں۔۔ مجھے تو بس اتنا معلوم ہے کہ جب کسی گھر میں کھانے، پینے، پہننے اور دینے کے لیے کچھ نہیں ہوتا، تب اس گھر کے مکینوں کی حالت کیا ہوتی ہے ! دعا ہے۔۔ ہماری فیکٹریاں، ہمارے کاروبار، ہمارے روزگار، ہمارے گھربار، سلامت رہیں، تا قیامت رہیں۔۔                               _____ موساز _____ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس