میانوالی ()ڈپٹی کمشنرعمر شیر چٹھہ نے جملہ سرکاری محکموں کے افسران کو حکو مت پنجاب کی اوپن ڈور پا لیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے روز مر ہ مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے تما م افسران اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھیں۔دفاتر میں شکایات کا ؤنٹر بنائیں اورمو صولہ شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز ایس ڈی پی اوز کے ہمرا ہ مشترکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف موقع پر احکا مات جاری کریں بلکہ ان احکا مات پر عملدرآمد کو مانیٹر بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اورجاری ترقیاتی کا موں کی سائٹس کے دورے کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے استحکا م کیلئے تما م وسائل بر ؤئے کا ر لائیں اور گرانفروشوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنا نے اورملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، غیر معیاری کھادوں زرعی ادویات کے مکر وہ دھند ہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدا یت کی۔انہوں نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے اہداف کی تکمیل اوربلدیاتی اداروں کے افسران کو میونسپل سروسز بہتر بنا نے کیلئے بھی تما م اقدامات بر ؤئے کار لا نے کی ہدا یت کی۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں