*میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات، میانوالی پولیس نے دوران چیکنگ جدید سافٹ وئیرز کے ذریعے ٹیوٹا فیلڈر کار برآمد کرلی۔*
میانوالی( ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق صوبے کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور ریموٹ سرچ پوائنٹس پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے تاکہ ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ اسی مہم کے مطابق ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی نگرانی میں میانوالی پولیس نے چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر دوران چیکنگ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) کے ذریعے ٹیوٹا فیلڈرکار BR-771 پکڑلی۔ جس کا (AVLS) میں ریکارڈ ٹیوٹا کرسیڈہ آیا ہے جبکہ کار ٹیوٹا فیلڈر ہے اور رجسٹریشن بک پر انجن نمبر NZA-310671 درج تھا جبکہ گاڑی پر انجن نمبر NZB-3834266 درج ہے۔ جدید سافٹ وئیرز کے ذریعے چیک کرنے پر کار رجسٹریشن نمبر BR-771 چیسیسز نمبر NZE-121-0099460 ہے۔ کندیاں پولیس نےکار ڈرائیور امان اللہ ولد عبد الجلیل سکنہ سرائے نورنگ ضلع لکی مروت کو گرفتار کرکے کار قبضہ میں لیکر غلط کمپنی نام اور جعلی انجن نمبر پر 420/468/471 کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروزکے مطابق ضلع کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پرسمارٹ ویری فیکیشن اینڈ الرٹ سسٹم (SVAS) اوراینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم (AVLS) سمیت دیگر اہم سافٹ وئیرز لگائے گئے ہیں جن کی بدولت صوبہ پنجاب میں داخل ہونے والے اور باہر جانے والے تمام شہریوں اور گاڑیوں کی نگرانی کا عمل 24 گھنٹے بلاتعطل جاری رہتا ہے۔انہوں نے اچھی کاروائی کرنے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی۔
*ترجمان میانوالی پولیس*
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں