نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جنوری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کچہ گجرات میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بی ایچ یو کی تعمیر

 وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ کچہ گجرات میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بی ایچ یو کی تعمیر کی با قاعدہ حکو مت پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔انہوں نے ایکسئن بلڈنگز کوہدایت کی کہ تعمیرا تی کا م کے آغاز کیلئے تما م پراسس جلد مکمل کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو کی تعمیر کچہ گجرات کے مکینوں کا دیر ینہ مطالبہ تھا جو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچے گا۔سردار محمد سبطین خان نے شوگر کین سیس فنڈز سے تین کروڑ75لاکھ روپے کی لاگت سے اڈا حافظ والہ تا چا ہ یاری والہ گیارہ کلومیٹر سے زائد روڈ کی مر مت وبحا لی کا پراسس بھی جلد مکمل کر وانے کی ہدایت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی پی 88کے حوالہ سے منعقدہ ڈویلپمنٹ ریویو کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ شوگر سیس فنڈز کمیٹی نے اس روڈ کی مر مت کا فنڈز کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔اس کی منظوری ہو تے ہی کا م کے با قاعدہ آغا ز کیلئے ٹیکنیکل و ایڈمنسٹریٹو منظوری کے احکا مات جاری کر دیئے جائیں گے۔اجلاس میں حلقہ پی پی88میں جاری دیگر ترقیاتی سکیموں کی فنانشل و فزیکل پر...

عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈی پی او میانوالی کا احسن اقدام۔لائسنس کے حصول کے لیے LTV اور HTV ٹیسٹوں کی تعدا د میں اضافہ، اب لائسنسوں کا اجراء زیادہ ہوگا

*میانوالی: عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈی پی او میانوالی کا احسن اقدام۔لائسنس کے حصول کے لیے LTV اور HTV ٹیسٹوں کی تعدا د میں اضافہ، اب لائسنسوں کا اجراء زیادہ ہوگا۔*  میانوالی: ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے آج پولیس لائن میانوالی میں لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے افراد سے خطاب کیا اور کہا کہ میانوالی میں پہلےLTV لائسنس کے لیے ہر ماہ 4 ٹیسٹ لیے جاتے تھے اور HTVلائسنس کے لیے 2 ٹیسٹ لیے جاتے تھے۔ اب عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے LTVلائسنس کے ہر ماہ 8 ٹیسٹ اور HTVلائسنس کے ہر ماہ 4 ٹیسٹ لیے جائیں گے۔جس سے زیادہ سے زیادہ لائسنسوں کا اجراء ہوگا اورشہریوں کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہوگی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد عیسی خیل میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر بنائیں گے جس سے اس علاقے کے لوگوں کو میانوالی نہیں آنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کے حصول لیے بالکل شفاف اور آسان طریقہ رکھا گیا ہے۔تما م خدمت مراکز پر لرنرز کا اجراء کیا جاتا ہے۔ شہری مقررہ ٹائم پریڈ جو کہ 42 دن ہے گزار کر اپنی فائل بنوا کر پولیس لائن میں موجود ڈاکٹر سے میڈیکل بنوا کر جمع کروا...