عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈی پی او میانوالی کا احسن اقدام۔لائسنس کے حصول کے لیے LTV اور HTV ٹیسٹوں کی تعدا د میں اضافہ، اب لائسنسوں کا اجراء زیادہ ہوگا
*میانوالی: عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈی پی او میانوالی کا احسن اقدام۔لائسنس کے حصول کے لیے LTV اور HTV ٹیسٹوں کی تعدا د میں اضافہ، اب لائسنسوں کا اجراء زیادہ ہوگا۔*
میانوالی: ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے آج پولیس لائن میانوالی میں لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے افراد سے خطاب کیا اور کہا کہ میانوالی میں پہلےLTV لائسنس کے لیے ہر ماہ 4 ٹیسٹ لیے جاتے تھے اور HTVلائسنس کے لیے 2 ٹیسٹ لیے جاتے تھے۔ اب عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے LTVلائسنس کے ہر ماہ 8 ٹیسٹ اور HTVلائسنس کے ہر ماہ 4 ٹیسٹ لیے جائیں گے۔جس سے زیادہ سے زیادہ لائسنسوں کا اجراء ہوگا اورشہریوں کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہوگی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد عیسی خیل میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر بنائیں گے جس سے اس علاقے کے لوگوں کو میانوالی نہیں آنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کے حصول لیے بالکل شفاف اور آسان طریقہ رکھا گیا ہے۔تما م خدمت مراکز پر لرنرز کا اجراء کیا جاتا ہے۔ شہری مقررہ ٹائم پریڈ جو کہ 42 دن ہے گزار کر اپنی فائل بنوا کر پولیس لائن میں موجود ڈاکٹر سے میڈیکل بنوا کر جمع کروائیں اور ٹیسٹ میں شامل ہوں۔ کسی ٹاؤٹ مافیاکے جھانسہ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے اگر کوئی شخص آپ سے رقم کی ڈیمانڈ کرکے تو فورا ڈی ایس پی ٹریفک یا مجھ سے رابطہ کریں اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جاوید، ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض اور ایم وی او میانوالی بھی موجود تھے۔
*ترجمان میانوالی پولیس*
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں