نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘ ایک قیمتی اثاثہ جس پر بجا طور پر نیازیوں کو فخر ھونا چاھئیے

’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘  (تبصرہ : ملک ثمر عباس) تاریخ نیازی قبائل حاجی محمد اقبال خان نیازی کی طویل علمی ریاضت کا ثمر ھے جس میں انہوں نے بنی اسرائیل کی جلاوطنی سے آغاز کرتے ھوئے مختلف نیازی قبائل کی جامع تاریخ مرتب کی ھے   ۔ نیازی قبائل سے متعلق اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ یہ کسی ملکی یا غیر ملکی محقق کی نہیں بلکہ علاقے کے ایک فرد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔  ’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘ ایک قیمتی اثاثہ جس پر بجا طور پر نیازیوں کو فخر ھونا چاھئیے خاندانوں اور قبیلوں کے آبا و اجداد، ان کی بنیادی جائے سکونت، ہجرت اور حسب نسب کی کھوج لگانے اور ان کے شجرہ ہائے نسب کو ان کے تاریخی حوالوں سے ترتیب دینے کے علم کو علم الانساب یا جنیالوجی کہا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں تعلیم اور شعور کی کمی اور سب سے بڑھ کر غربت کی وجہ سے بہت کم ایسے خاندان اور گھرانے ہوں گے جن کے پاس ان کے خاندانوں کا کوئی مستند تاریخی ریکارڈ موجود ہوگا۔ لوگوں کو اپنی دو چار نسلوں سے آگے کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اور اگر کچھ ہوتا بھی ہے، تو وہ حد درجہ مبالغہ آمیز، مشکوک اور ناقابل ا...