میرا میانوالی ---------------------------
عیسی خیل ہمارا آبائی شہر تو نہیں ، لیکن ہمارے خاندان کی تاریخ میں تقریبا ایک سو سال سے عیسی خیل کا کردار نہایت اہم رہا ہے --- میرے دادا جی مولوی ملک مبارک علی ، میرے بابا جی ملک محمد اکبرعلی اور میرے بڑے بھائی ملک ًًمحمد انور علی کی ملازمت کا آغاز عیسی خیل سے ہوا - دادا جی یہاں ٹیچر رہے ، پھر داؤدخیل میں ہیڈماسٹر کے منصب پر فائز رہے -
میرے بابا جی انگلش ٹیچر کی حیثیت میں یہاں متعین ہوئے - چند سال بعد یہاں سے ٹرانسفر ھوکر محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ میں چلے گئے --- تقریبا 20 سال بعد ہیڈماسٹر بن کر ایک بار پھر یہاں آگئے - بھائی جان ملک محمدانورعلی نے بھی انگلش ٹیچر کی حیثیت میں ملازمت کا آغاز عیسی خیل سے کیا ، دادا جی کی طرح وہ بھی بعد میں داؤدخیل سکول کے ہیڈماسٹر مقرر ہوئے -
لیکچرر کی حیثیت میں میری سروس کا آغاز بھی عیسی خیل سے ہؤا - میرے بیٹے پروفیسر محمد اکرم علی کی پیدائش بھی عیسی خیل میں ہوئی -
سچی بات یہ ہے کہ دادا جی سے لے کر مجھ تک کسی نے بھی اپنی پسند سے عیسی خیل میں تقرر نہیں کرایا - ملازمت جہاں مل جائے کرنی پڑتی ہے - تعجب کی بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کی ملازمت کے آغاز کے لیے عیسی خیل کا انتخاب کس نے کیا - ماننا پڑے گا کہ یہ فیصلے انسانوں نے نہیں قدرت نے کیے -
ہر انسان کی زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کی کوئی ظاہر وجہ نظر نہیں آتی - کوئی ایسی چیز مل جاتی ہے جو انسان کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتی - کسی ایسی جگہ جاکر رہنا پڑتا ہے جس کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں ہوتا - اس قسم کے فیصلے صرف اللہ کریم ہی کرتا ہے - مالک الملک جو ہوا ، جو چاہے کر دے -
-------------------------------- رہے نام اللہ کا -----------------------------
------ منورعلی ملک ------
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں