میانوالی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی وسائل کا توازن بگڑ رہا ہے اور غربت بیروزگاری میں اضا فہ ہو رہا ہے۔محکمہ بہبو دآبادی کے افسران عوام کو چھوٹے کنبہ کی افادیت و اہمیت اور بڑھتی ہو ئی آبادی سے پیدا ہو نیوالی معاشی صورتحال سے لوگوں کو آگہی فراہم کر یں اور اس مقصد کیلئے علمائے کرام، مشائخ عظام، خطیبوں، نکا ح خوانوں، عوامی نمائندوں و دیگر موئثر شخصیات کا تعاون حاصل کریں۔اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر ملک طارق محمود اعوان کوہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر علما ئے کرا م، مشائخ عظام، خطباء اور نکا ح خواں حضرات کا کنو نشن منعقد کریں اور انہیں اردو زبا ن میں آبادی کے کنٹرول کے اقدامات اور بڑھتی ہو ئی آبادی کے مستقبل میں ملکی معاشیات اور عام آدمی کی زندگی پر اثرات سے تفصیل سے آگا ہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی گھمبیر ملکی مسئلہ ہے اور یہ میٹنگز، رپورٹس، کا غذی کا روائیوں سے حل نہیں ہو گا بلکہ اس کیلئے محکمہ بہبو دآبادی کو تما م شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کو انفرادی و اجتما عی طور پر اس ٹاسک میں شامل کر نا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کار عظیم اور قومی فریضہ کی تکمیل کیلئے دفاتر سے با ہر نکلیں اور دفتری اوقات کارکو بالا ئے طاق رکھتے ہو ئے وسیع تر ملکی مفاد میں دن رات کو ششیں اور تما م تر توانائیاں بر ؤئے کار لا ئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل میاں عثمان علی، محکمہ بہبود آبادی، محکمہ ہیلتھ کے افسران اور علما ئے کر ام نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفئر آفیسر ملک طارق محمود اعوان نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ بہبو دآبادی کی کارکردگی، فراہم کر دہ سہو لیات، آگہی مہم اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت پا کستان شر ح پیدائش /گروتھ ریٹ کے حوالہ سے دنیا کا پا نچوں ملک بن چکا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اگر مستقبل میں یہی گروتھ ریٹ رہا تو 2047میں پاکستان کی آبادی40کروڑ سے تجاوز کر جا ئے گی۔انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ بہبو دآبادی کی فرنچائز پا لیسی اوردیگر اقدامات سے بھی تفصیل سے آگا ہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سب اقدامات اپنی جگہ مگر یہ کا م جنو ن اورجذبہ سے ہو گا جس کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو صحت، تعلیم اور زندگی ودیگر بہتر سہو لیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کر نے کیلئے گروتھ ریٹ کو ترقی یا فتہ مما لک کی سطح پرلا نا ہوگا اوریہ صرف اور صرف عملی کا وشوں سے بھی ممکن ہے۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں