لاہور (پ۔ر)پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے جو 15اکتوبر 2020سے نافذالعمل ہو گا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کرونا سے پہلے جن ٹرینوں کے سٹاپ ختم کر دیئے گئے تھے وہ تمام سٹاپ بحال کر دیئے گئے ہیں۔ 15اکتوبر سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں5 ٹرینوںکو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے سٹاپ دیئےگئے۔ نئے سٹاپ دیے جانے والی ٹرینوں میں (35-Up ) سر سید ایکسپریس (105/Up)راوال ایکسپریس(12/Dn) ہزارہ ایکسپریس(40/Dn)جعفر ایکسپریس اور (102/Dn) سبک رفتار کے نام شامل ہیں۔ جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر (2/Dn) خیبر میل اور (5-up/6-Dn)گرین لائن کے سٹاپ کے دورانیے کو 30منٹ سے بڑھا کر 35منٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ (147-Up/148-Dn)میانوالی ایکسپریس کو لاہور ،سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل میںکئی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں اُن میں خیبر میل (1/Up)ا ب کراچی کینٹ سے رات 10بج کر 15منٹ پر روانہ ہو گی اسی طرح (2/Dn)خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی۔ گرین لائن (5/Up) کراچی کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی، تیز گام (7/Up) کراچی کینٹ سے شام 5بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ علامہ اقبال ایکسپریس (10/Dn)سیالکوٹ سے صبح 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ عوام ایکسپریس (13/Up) کراچی کینٹ سے صبح 7بجے اور عوام ایکسپریس (14/Dn) پشاور کینٹ سے صبح 8بج کر 15منٹ پر روانہ ہو گی۔ کراچی ایکسپریس (15/Up)کراچی کینٹ سے شام 4بج کر 30منٹ پر اور کراچی ایکسپریس (16/Dn) لاہور سے شام 5بجے روانہ ہو گی۔ بہاو¿الدین زکریا ایکسپرس (25/Up) کراچی سٹی سے شام 5بج کر 30منٹ پر اور بہاو¿الدین زکریا ایکسپرس(26/Dn) ملتان سے شام 4بجے روانہ ہو گی۔ پاک بزنس ایکسپریس (34/Dn)لاہور سے شام 4بجے روانہ ہو گی ۔سرسید ایکسپریس (35/Up) کراچی کینٹ سے رات 9بجے اور سرسید ایکسپریس(36/Dn)راولپنڈی سے دوپہر 1بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ فرید ایکسپریس(38/Dn)صبح 5بجے روانہ ہو گی ۔ جعفر ایکسپریس(40/Dn) پشاور سے صبح 7بجے روانہ ہو گی۔ قراقرم ایکسپریس (41-Up) کراچی کینٹ سے سہ پہر 3بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔شاہ حسین ایکسپریس (43/Up) کراچی کینٹ سے شام 7بج کر 30منٹ پر اور شاہ حسین ایکسپریس(44/Dn) لاہور سے بھی 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ رحمان بابا ایکسپریس (47/Up)کراچی کینٹ سے دن 10بجے روانہ ہو گی۔ سبک رفتار (101/Up)لاہور سے صبح7بجے روانہ ہو گی۔ مہر ایکسپریس(127/Up)ملتان سے شام 6بجے اور مہر ایکسپریس (128/Dn)راولپنڈی سے بھی شام 6بجے روانہ ہو گی۔ سکھر ایکسپریس (145/Up)کراچی سٹی سے رات 10بج کر 15منٹ پر اور سکھر ایکسپریس (146/Dn)جیکب آباد سے شام 6بج کر 45منٹ پر روانہ ہو گی۔ موہنجوداڑو (213/Up)کراچی سٹی سے دوپہر 2بجے روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ سرسید ایکسپریس (35-Up/36-Dn)کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی بجائے اب ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوا کرے گی۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں