نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

میانوالی میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے

میانوالی ضلع میانوالی میں 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2020ء کی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پا نچ سال تک عمر کے271660بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے ۔ محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب نے ضلع میں دور افتادہ پہاڑی علا قوں اور ورک لوڈ کے پیش نظر موبائل پولیو ٹیموں، یوسی ایم اوز اور سپر وائزر ز کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔جس کے مطابق پو لیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع میں اب مجموعی طور پر979ٹیمیں جن میں 767موبائل،75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اس مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ضلع بھر میں پو لیو ٹیموں کی سپر ویژن و مانیٹر نگ کیلئے64یو سی ایم اوز اور170سپروائزر ز متعین کر دیئے گئے ہیں۔فیلڈ ٹیموں کی مرحلہ وار تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں شام اور رات میں بھی پو لیو سے بچا ؤ کے قطرے پلوانے کیلئے خصوصی فکسڈ ٹیمیں متعین کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ریفیو زل اور این اے کیسز کی سو فیصد کو ریج کو یقینی بنوائیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس سلسلہ میں تما م انتظامات مکمل کئے جار ہے ہیں اور22اکتوبر کو ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کا مکمل جائز ہ لیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پولیو صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ مو جودہ اور آنیوالی نسلوں کو معذوری سے بچا نے کی جنگ ہے جسے قومی فریضہ سمجھتے ہو ئے جیتنا ہے اور پو لیو کے خاتمہ کو یقینی بنا نا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور جملہ ہسپتالوں کے ایم ایس و میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ عزم اور حوصلہ کے ساتھ پولیو سے بچا ؤ کے قطرے پلوا نے کی مہم کو سو فیصد کامیا ب بنائیں اور تما م تر توانائیاں بر ؤئے کار لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر مہم کے دوران آپ کا ایک ہی ٹارگٹ ہے جو کہ ضلع میانوالی میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے پولیو مہم کے دوران شکر درہ چیک پوسٹ پر بھی ٹرانزٹ ٹیم متعین کر نے کی ہدایت کی۔اجلاس میں گزشتہ ما ہ کی پو لیو مہم کی پرا گریس رپورٹ کا بھی تفصیلی جائز ہ لیا گیا۔سی ای اوہیلتھ نے بتا یا کہ گزشتہ ما ہ پو لیو مہم میں 102فیصد کوریج کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران غفلت کا مظا ہر ہ کر نیوالے پو لیو اہلکاروں کے خلاف انضبا طی کا روائی بھی عمل لا ئی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جو اہلکار یا افسرغفلت اور لا پرواہی کا مظا ہرہ کر ے اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020
Polio


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے

پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے  • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔  • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔  • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے  • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے  • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے   • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے  • وزیر اعظم شہبا...

ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے بارے میں جانتے ہو کیا کہا ہے ؟

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻼ ﺭﮨﺘﺎ ے ﯾﻮﺣﻨﺎ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺷﺮ ﮐﯽ بیٹی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﻣﻦ ﮐﯿﺘﮭﻮﻟﮏ ﻓﺮﻗﮧ کی تعلیمات ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻼﻡِ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮔﺮﺟﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ سب ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺭﻭﻣﺘﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ لونڈیوں ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﺗﮭﯽ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ یورپ ﮐﯽ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﻮﻥ ﺁﻑ ﺁﺭﮎ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﺭِ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﯿﺎ جاتا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ تھے۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت ﮐو وہ مقام عطا فرمایا جو آج تک کسی مذہب میں حاصل نہیں  اب اگر عورت ماں ہے تو اس کے پاؤں کے نیچے جنت بیٹی ہے تو بخشش کا زریعہ بیوی ہے تو ایمان کی تکمیل کا زریعہ بہن ہے تو غیرت کا زریعہ..... صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💕💯 م...

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا یہ دا نے صرف لمبے ہیں باقی کوئی حاص بات اس میں نہیں میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020