میانوالی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ھارٹیکلچراینڈ پارکس و ٹورازم آصف محمود کا میانوالی، عیسیٰ خیل اور کالاباغ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد و دیگر افسران کے ھمراہ میانوالی کی خوبصورتی کے مجوزہ پلان، ضلع کے مختلف مقامات پر سیاحتی و تفریحی سہولیات کی فراہمی اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سرگودھا موڑ انٹری پوائنٹ، وتہ خیل چوک، جہاز چوک، ڈریم لینڈ پارک، کشمیر پارک، سابقہ میلہ منڈی میویشیاں اراضی پر مجوزہ فیملی پارک سائٹ، داؤد خیل کے ساتھ دس ہزار پل، جناح یبراج سے متصل پارک ایریا کوٹ چاندنہ اور عیسیٰ خیل میں تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ئے مجوزہ سائٹس کا موقع پر معائنہ کیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی سٹی ایریا میں تھل کینال کے دونوں اطراف گرین بیلٹس و خوبصورتی سے متعلق امور کا بھی موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور میانوالی شہر کی خوبصورتی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے اور اسکی حتمی منظوری کے بعد مرحلہ وار اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضلع میانوالی فطری حسن سے مالا مال ہے اور اس ضلع میں نمل جھیل، کالاباغ، جناح بیراج، چشمہ بیراج اور دریائے سندھ سے متصل کئی ایک ایے مقامات ہیں جو سیاحتی و تفریحی خصوصیات کے حامل ہیں انھیں اپ گریڈ کر کے نہ صرف میانوالی بلکہ پنجاب کی عوام کو سیر و تفریح کی معیای سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ کے اُن اضلاع میں جہاں سے نہریں گذررہی ہیں بیوٹیفکیشن کے لئے خصوصی کاؤشیں برؤے کار لا رہی ہے اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہ ضلع میانوالی میں سیاحت کو فروغ دے کر بیروزگاری میں کمی اور عوامی خوشحالی میں اضافہ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے اور انشاء اللہ حکومت پنجاب دستیاب وسائل کو برؤے کار لا کر اس مقصد کے لئے ہرممکن اقدامات برؤے کار لا ئے گی۔ قبل ازایں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے مشیر وزیراعلی پنجاب کو بیوٹیفکیشن آف میانوالی سٹی اور اور ضلع میں سیاحتی و تفریحی سہولتوں کے لئے تیار کردہ مجوزہ پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ سی پیک کی تکمیل کے بعد ضلع میانوالی پنجاب کی معاشی راہداری ثابت ہوگا اور تجارتی، سماجی، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس پیش بندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے گذشتہ سال کے آخر میں کالاباغ واٹر سپورٹس کلب پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ مزید براں حکومت پنجاب کالاباغ ٹورازم ریزارٹ بنانے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور نمل جھیل کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ بھی پائپ لین میں ہے جبکہ میانوالی شہر میں تھل کینال ایریا کی خوبصورتی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے جامع پلان تیار کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت پنجاب تما قابل عمل منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے گی اس موقع پر ڈی جی ھارٹیکلچراینڈ پارکس (ڈی جی خان)محمد عابد نے مختلف سائٹس کا مشاہد کرنے کے بعد اپنی ماہرانہ رائے، تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں