نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

میانوالی کو ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی مالیت کی بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی

میانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سول ڈیفنس کوایک کروڑ 18لاکھ روپے کی ما لیت کی جدید سازو سامان سے لیس بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے فراہم کر دہ گاڑی کی چا بی سول ڈیفنس آفیسر ثنا ء اللہ خان کے حوالہ کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حا جی منظور احمدخان بوری خیل اور محکمہ سول ڈیفنس کا مقامی عملہ بھی موقع پر مو جود تھا۔سول دیفنس آفیسر ثناء اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ اس قسم کی گاڑیاں میانوالی سمیت پنجاب کے 8اضلاع میں فراہم کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل وہیکل کا دیگر جدید سازو سامان آئندہ چند روز میں فراہم کیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کو مزید موئثر اور فعال بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جدید ترین وہیکل کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ وہیکل اور اس میں مو جود ساما ن کی منا سب دیکھ بھا ل کو یقینی بنائیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ ساتھ رضا کاران شہری دفاع کی تربیت کے پروگراموں کو وسعت دیں انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ شہری دفاع حکو مت پنجاب کی فراہم کر دہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020



bombdisposal

تبصرے