میرا میانوالی -------------------------
پہاڑ کے دامن کا علاقہ مہاڑ کہلاتا ہے - کچے کی طرح مہاڑ بھی زمین کی دس بارہ کلومیٹر چوڑی پٹی ہے جو عیسی خیل کے شمال مغرب سے لے کر ضلع کے جنوب مشرقی کونے چھدرو تک پھیلی ہوئی ہے -
پہاڑ کے قریب کی ایک آدھ کلومیٹر چوڑی پٹی پتھریلی زمین ہے جہاں کوئی چیز کاشت نہیں ہو سکتی - بقیہ آٹھ دس کلومیٹر میرا زمین ہے - میرا وہ زمین ہے جو ریت اور چکنی مٹی کی آمیزش سے بنتی ہے - اگر پانی دستیاب ہو تو میرا زمین بہت زرخیز ہوتی ہے - مگر ہمارے ہاں مہاڑ ہمیشہ پانی کی قلت کا شکار رہا ہے - زیرزمین پانی بہت زیادہ گہرائی ہر ہے - پتھریلی زمین میں کنواں یا بورنگ کاکام بھی بہت مشکل ہے - ڈرلنگ کے ذریعے ٹربائین لگ سکتی ہے مگر اسے چلانے کے لیے بجلی دستیاب نہیں - بہت عرصہ پہلے چھدرو کے علاقے میں ایک سرکاری ٹیوب ویل دیکھا تھا - ایسے ٹیوب ویل مہاڑ کے علاقے میں ہر جگہ ہونے چاہیئیں -
پانی کی قلت مہاڑ کے علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے - کہیں کہیں نشیب میں برسات کا پانی جمع ہونے سے چھوٹی چھوٹی جھیلیں سی بن جاتی ہیں - ایسی جھیل کو ہماری زبان میں “ٹوبھی“ کہتے ہیں - پانی کا اکلوتا وسیلہ ہونے کی وجہ سے ٹوبھی پر دن بھر رونق لگی رہتی تھی - چھدرو کے بزرگ شاعر اکبرخان المعروف اکبر چھدروی نے ٹوبھی کے حوالے سے ایک بہت خوبصورت گیت بھی لکھا تھا ، جس کے ابتدائی بول تھے ----------
شالا توں نہ سکیں ہا ٹوبھڑی ( اے ٹوبھی ، اللہ کرے تیرا پانی کبھی ختم نہ ہو) -
اکبر چھدروی کو ضلع میانوالی کا وارث شاہ بھی کہا جاتا ہے - وارث شاہ کی طرح ان کی شاعری میں زلف و رخسار کی باتوں کے علاوہ معرفت کے گہرے راز بھی پنہاں ہیں - تقریبا ستر اسی سال پہلے دنیا سے رخصت ہو گئے - ہم نے تو صرف نام اور ان کا کچھ کلام ہی سناہے - بلاشبہ بہت باکمال شاعر تھے -
کچے کے لوگ تو پانی کی فراوانی اور کاشتکاری کی وجہ سے خاصے خوشحال ہیں ، مگر مہاڑ میں ھمیشہ غربت کا راج رہا - بہت سے لوگ تلاش معاش میں ہجرت کرکے دوسرے شہروں میں جا بسے - مثلا سوانس کے کچھ خاندان میانوالی میں آباد ہو کر تجارت سے وابستہ ہو گئے - بوری خیل کے علاقے سے کچھ لوگ کراچی جا بسے - جفاکش لوگ تھے ، دل لگا کر محنت کی - آج کل وہ پاکستان کے بہت بڑے گڈز ٹرانسپورٹرز میں شمار ہوتے ہیں - ان کے ٹریلر (ٹرالربھی کہتے ہیں ) ملک بھر کی سڑکوں پر ہر وقت رواں دواں رہتے ہیں -
--------------------------------------------------- رہے نام اللہ کا ------------------------------------------------
------ منورعلی ملک ------اااااا
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں