میانوالی(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے عوامی شکایات پرموسیٰ خیل اور ڈھک پہاڑی کے گردونواح میں واقع ماحولیاتی آلودگی،انسانی صحت کے لئے مضر اثرات اور رہائشی علاقوں و تعلیمی اداروں کے قریب واقع 05 مائننگ لیزز کی الاٹمنٹ وسیع تر عوامی مفاد میں محکمہ معدنیات پنجاب سے منسوخ کروادی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اے ڈی سی آر کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی نے موقع پر اپنی نگرانی میں متعلقہ منسوخ شدہ مائنز لیز ز ایریا کا قبضہ بحقِ سرکار لے کر کام بند کروادیا اورایکسیویٹرزودیگر مشینری ہٹوادی۔ کمیٹی نے منسوخ شدہ معدنی پٹہ جات پر موجودکریشنگ یونٹ بھی سیل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کی جانب سے متعلقہ مائننگ لیزز کی منسوخی کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنزاینڈ منرلز،ڈی ایس پی موسیٰ خیل،ایس ایچ او موسیٰ خیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِنوائرنمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر منسوخ شدہ معدنی پٹہ جات ایریا پرکام بند کروانے اور قبضہ بحق سر کارلینے کا حکم دیا تھا۔ جس پرکمیٹی نے موقع پر جاکر فیصلہ پر عملدرآمد کروایا۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے تمام سٹیک ہولڈرزبشمول ایکس لیز ہولڈرز،کریشرکنٹریکٹرز،ایکسیویٹرزاپریٹرز،ڈمپر ڈرائیورزاور ورکرزکو سختی سے ہدایت کی کہ وہ قانون شکنی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز ای ڈ منرلز میانوالی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِنوائرنمنٹ نے اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل کو منسوخ شدہ پٹہ جات ایریا پر کڑی نگاہ رکھنے اور قانون کی خلاف ورزی پر فوری و بلا امتیاز ایکشن لینے کے لئے تحریری طور پر درخواست دی۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں