نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

میانوالی()وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ممبران پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر وا مین اللہ خان، نمائندگان ایم این اے امجد علی خان و کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر حلقہ95احمد خان نیازی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حسن رضا نے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت جاری مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں، میگا پراجیکٹس کی فزیکل و فنا نشل پراگریس سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ متعلقہ تعمیراتی محکموں کے افسران ضلع میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایجو کیشن، ہیلتھ، روڈز اورپبلک ہیلتھ سیکٹر میں بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔جو ترقیاتی کا م ابھی مکمل نہیں ہو ئے ان پر کا م کی رفتار کو بڑھائیں اور ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تما م ترقیاتی کا موں میں تعمیراتی کو الٹی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔سردار محمدسبطین خان نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ کے 80کروڑ روپے کی لاگت سے جاری80فیصد کا م مکمل ہو چکے ہیں۔جبکہ40کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کے چاروں حلقوں میں مزید ترقیاتی سکیموں پر کا م جلد شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ممبران پنجاب اسمبلی اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کا موں کے حوالہ سے مزید درکار فنڈز کی تفصیلات فراہم کریں تا کہ حکو مت پنجاب سے مزید فنڈز لے کر تما م منصوبے بر وقت مکمل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میانوالی، پپلاں اور عیسیٰ خیل میں مزید ترقیاتی کا موں کے حوالہ سے عوام کو جلد خوشخبریاں ملیں گی۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے بتا یا کہ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت 80فیصد سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں اوربقیہ مارچ کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی۔پی ایم ایجو کیشن ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع میں 432سکولوں میں اضا فی کمر ہ جات کی تعمیر مکمل ہے جبکہ16سکولوں میں اضا فی کمر ہ جات کی تعمیر کا کا م فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔36شلٹر لیس سکولوں کی نئی عمارت کا کا م بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضلع کے599سکولوں میں فرنیچر، چاردیواری، بجلی و دیگر سہو لیات کی سکیمیں سکول کو نسلز کے ذریعے مکمل کی جارہی ہیں۔ان میں سے232سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔مزید براں یو نیورسٹی آف میانوالی میں ایجو کیشن بلاک کی تعمیر، میانوالی سرگودہا روڈ، کیڈٹ کالج میں بیچلر ہا سٹل، واٹر سپلائی سکیم، گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول عیسیٰ خیل کی تعمیر کا کا م تیزی سے جاری ہے۔جن میں سے کئی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی امین اللہ خان نے سکولوں اور کالجز میں اساتذہ کی خا لی آسامیوں پر بھرتی، لفٹ ایریگیشن سکیم تری خیل میں نئی مشینری کی تنصیب و حلقہ کے دیگرامور سے متعلق مسائل کی نشا ندہی کی۔سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ ضلع میانوالی کے سکولوں میں 1375ٹیچرز کی آسامیاں خا لی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان پر بھرتی کی منظوری لیں گے اور انشاء اللہ میانوالی کے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب ملک احمد خان بھچر نے گرلز کالج میں بچیوں کیلئے فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لا نے کی یقین دہا نی کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ موضع بھکڑا میں دریا ئی کٹا ؤ سے بچا ؤ کیلئے حکو مت پنجاب کو ریفرنس بھجوادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ کچہ گجرات میں بی ایچ یو کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ ہرنولی میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کا موں کی تکمیل کیلئے مزید درکار فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسئن بلڈنگز اور ہا ئی ویز کو ہدایت کی ہے کہ تما م ترقیاتی سکیمیں جلد ازجلد مکمل کر نے کیلئے تما م تر توانائیاں اور صلا حتیں بر ؤئے کارلائیں۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020
SibtainKhan


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے

پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے  • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔  • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔  • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے  • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے  • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے   • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے  • وزیر اعظم شہبا...

ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے بارے میں جانتے ہو کیا کہا ہے ؟

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻼ ﺭﮨﺘﺎ ے ﯾﻮﺣﻨﺎ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺷﺮ ﮐﯽ بیٹی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﻣﻦ ﮐﯿﺘﮭﻮﻟﮏ ﻓﺮﻗﮧ کی تعلیمات ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻼﻡِ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮔﺮﺟﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ سب ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺭﻭﻣﺘﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ لونڈیوں ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﺗﮭﯽ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ یورپ ﮐﯽ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﻮﻥ ﺁﻑ ﺁﺭﮎ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﺭِ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﯿﺎ جاتا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ تھے۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت ﮐو وہ مقام عطا فرمایا جو آج تک کسی مذہب میں حاصل نہیں  اب اگر عورت ماں ہے تو اس کے پاؤں کے نیچے جنت بیٹی ہے تو بخشش کا زریعہ بیوی ہے تو ایمان کی تکمیل کا زریعہ بہن ہے تو غیرت کا زریعہ..... صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💕💯 م...

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا یہ دا نے صرف لمبے ہیں باقی کوئی حاص بات اس میں نہیں میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020