نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

رکھی قائمے خیل اور ناصری خیل کے درمیان صلح

دشمنی مٹاؤ نسل بچاوں رکھی قائمے خیل اور ناصری خیل کے درمیان صلح رکھی 2015 میں گلزار احمد قائمے خیل کے جوان بیٹے  عدنان احمد عصمت اللہ ناصری خیل کے ہاتھوں حادثاتی طور قتل ہو گیا تھا  رکھی ایک پرامن علاقہ تھا اس واقعہ نے پوری رکھی کی پر امن فضا کو مکمل طور پہ سوگوار کر دیا تھا محلہ بابرے خیل اور محلہ ناصری خیل میں دشمنی چل پڑی تھی وقت گزرتا گیا تھا کیس چلتا رہا عصمت اللہ ناصری خیل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی تھی دشمنی چل رہی تھی علاقے کے معززیں سیاسی عمائدیں صلح کی کوشش جاری رکھے ہوئے تھے  صلح کے لئیے خصوصی کاوش  محترم جناب حاجی سلیم صاحب پیر مشتاق صاحب ملک احمد صاحب جاوید شکیل صاحب حاجی صفدر بابرے خیل  حاجی صفدر میٹ حاجی فتح صاحب اور ملک فہیم صاحب  ملک طارق رکھی صاحب علاقے کے معززیں گلزار احمد کو منانے میں اخر کار کامیاب ہو گئے گلزار احمد نے دل بڑا کیا اور اپنے جوان بیٹے کے حادثاتی قاتل عصمت اللہ ناصری خیل کو معاف کر دیا گلزار احمد نے اپنی نسل کو اس دشمنی کی اگ سے بچا کہ یہ پیغام دیا کہ میں پرامن رہنا چاہتا ہوں گلزار احمد نے اہل محلہ کو اس حادثاتی دشم...

ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے

ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن ؛  اپنی خوبصورت اور قدیم طرز تعمیر اور تاریخی حیثیت کی بدولت ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس شہر کی رونق بھی اسی اسٹیشن سے ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔    بچپن سے ہی ریلوے کے یادگار دور کو قریب سے دیکھا ہے اور شاید اسی وجہ سے ٹرینیں اور ریلوےاسٹیشن مجھے بہت مسحور کن لگتے ہیں۔ ٹرین کی آواز اور اس کے ہارن میں بھی ایک کشش سی محسوس ہوتی ہے۔ خالی مال گاڑیاں اور ویران پٹریاں مجھے بہت لبھاتی ہیں۔ اور میرے جیسے لوگوں کے لیئے ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن انتہائی خوبصورت ہے۔  قدیم سفید عمارت، خوبصورت پرانے طرز کے شیشوں والے دروازے اور کھڑکیاں، لکڑی کی پرانی بنچیں، سادہ سا پلیٹ فارم، لکڑی کی اونچی پانی کی ٹینکی اور ریلوے کا پرانا سامان، یوں لگتا ہے جیسے بندہ اسی یا نوے کی دہائی میں موجود کوئی دور دراز ریلوے اسٹیشن دیکھ رہا ہو۔ اِس کے دو اطراف میں پہاڑیاں اور تھوڑے ہی فاصلے پر دریائے سندھ بہہ رہا ہے۔  یہاں جگہ جگہ مختلف پٹریاں بکھری ہوئی ہیں۔ 1891 میں بنائی گئی اسکی عمارت آج بھی کچھ مرمت کے بعد اسی...

لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررہی تھی

ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررہی تھی کہ اپنے بوائے فرینڈ کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا. کہنے لگی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو میرے برابر میں کھڑے ہیں" خریدنے آئے ہیں؟ لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب" کب ملو گی" خریدنے آیا ہوں. لڑکی: یہ کتاب ہمارےپاس نہیں البتہ باتریس فرد کی کتاب " کل یونیورسٹی میں " مل سکتی ہے. لڑکا: اچھی بات ہے لیکن کل آپ بلجیکی برنار کی کتاب " رات کو فون پہ بات ہوسکتی ہے" لاسکتی ہیں؟ لڑکی: ہاں کیوں نہیں. کیا آپ میشیل دانیال کی کتاب " رات دس بجے کے بعد" بھی خریدنا پسند فرمائیں گے؟ لڑکے نے جواب دیا: بسرو چشم. جب لڑکا چلا گیا تو باپ نے بیٹی سے کہا: کیا یہ لڑکا ان ساری کتابوں کا مطالعہ کرسکےگا؟ بیٹی نے کہا: جی ہاں یہ ذہین ہے اور یونیورسٹی میں شریف طالبعلم ہے. والد: اچھی بات ہے بیٹی لیکن میرے پاس تم دونوں کیلئے دو بہترین کتابیں ہیں. یہ کتابیں تم دونوں ضرور پڑھنا. ایک ھولندی فرانک مارتیز کی کتاب " میں بےوقوف نہیں ہوں " اور دوسری روسی موریس ھنری کی کتاب " کل اپنے چچازاد ک...

میانوالی میں آج ایک اور دشمنی دوستی میں بدل گئی

دشمنی مٹاؤ.... نسل بچاؤ .. آج ایک اور دشمنی دوستی میں بدل گئی سینیئر ایڈووکیٹ عبدالنزاق خان یارو خیل کے بیٹے فیصل اسلم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار میانوالی جو کہ تھانہ سٹی میانوالی کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں, ایس ایچ او تھاںہ صدر چوہدری فیاض ہنجرا, یاسر خان یاروخیل ,ندیم اللہ خان بخان خیل ممبر مصالحتی کمیٹی اور گل حمید خان شہبازخیل کی خصوصی کوششوں سے نتن خیل اور اور اریئے خیل برادری کی دشمنی دوستی میں بدل گئی. نتن خیل برادری نے 10 لاکھ روپے جرم میں سے 2 لاکھ معاف کر دیا اور 8 لاکھ اور 130 کنال کے بدلہ اپنا جرم اریئے خیل برادری کو اللہ کی رضا کے لئے دل سے معاف کر دیا.. تمام معززین علاقہ اور سر کردہ شخیصات س گزارش ہے کی دشمنیوں کو دوستی میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ میانوالی امن کا گہوارہ بن سکے میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTow...

واٹس ایپ پر جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کومتعارف کروا رہے ہوتے ہیں!!

کیا کبھی My Status کا اردو میں ترجمہ کرکے دیکھا ہے؟ یقیناََ نہیں؟؟؟ کیونکہ اگر ترجمہ کیا ہوتا اور آپ اس کے مفہوم سے آشنا ہوتے تو آپ کبھی بھی Status پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی TikTok نہ لگاتے!!  دراصل Status انگریزی کا لفظ ہے اور اردو میں اس کو درجہ یا عام الفاظ میں حیثیت کہتے ہیں۔اس طرح My Status کا مطلب ہوا میری حیثیت!!  اور جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کو متعارف کروا رہے ہوتے ہیں!!  سب سے بڑی بات اس میں یہ ہیکہ آپکا لگایا گیا گانا یا فحش فوٹو جتنے لوگ دیکھیں گیں ان دیکھنے والوں کے بقدر آپکے نامہ اعمال میں گناہ درج کردیے جاتے ہیں مثال کے طور پر آپکا!  سٹیٹس 20 بندوں نے دیکھا تو 20 گناہ ان 20 بندوں کو جہاں مل رہے ہیں وہیں پر اپ اکیلے کو انکے 20 اکھٹے گناہ پہنچ رہے ہیں چاہے آپ کوئی ایسی جاری برائی چھوڑ کر قبر میں بھی چلیں جائیں وہاں پر بھی آپکے گناہوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا اس لیے اس گناہ جاری سے بچنے کے بھرپور کوشش کیجیے ! اگر کسی کو میری بات بری لگی ھو دل آزاری ھوئی ھو تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں!...

میانوالی سرمایا کاری کا بہترین موقع

*⃣میانوالی کی #میگا_ہاؤسنگ_سوسائٹی انشاءاللہ 30 نومبر سے بکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا  سرمایا کاری کا بہترین موقع میانوالی کے دل پُرفضا اور سیروتفریح کا معروف مقام چشمہ جہاں آپ کو اب ملے گا اپنے خوابوں کا مسکن پر واقع #چشمہ_ہاؤسنگ_سوسائٹی  اب کریں سرمایہ کاری اور بنایں اپنے مستقبل کو مضبوط چشمہ کالونی کے ساتھ رہائشی پلاٹس انتہائ کم قیمتیوں پر   #پاکستان_نیشنل_سوسائٹی #لینڈ_ڈویلپمنٹ_کمپنی کی فخریہ آفر 🔴سالانہ آسان اقساط کےساتھ 🔴شاپنگ سنٹرز/ آفسز/ انٹرٹینمنٹ زون/ فوڈ زون/ جمنیزئم / کاروبار پوائنٹ 🔴علاقے کا ایک منفرد پرائم لوکیشن ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ، جدید طرزِ تعمیر و سیکیورٹی سسٹم اور کشادہ روڈز اور پارکنگ ایریا 🔴رہائشی پلاٹس، تیار گھر، نقشہ جات، تعمیراتی کام اور سرمایہ کار حضرات کے لیے شاندار موقع  ⬅️خاص خوبیاں  ضلع کی پہلی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی  روزمرہ زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی  پہلی گیٹ وال ہاؤسنگ سوسائٹی  پانی بجلی گیس  بہترین سیوریج سسٹم  سپورٹس کمپلیکس   پارک  ہسپتال  سکول,,کالجز...

میانوالی کو ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی مالیت کی بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی

میانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سول ڈیفنس کوایک کروڑ 18لاکھ روپے کی ما لیت کی جدید سازو سامان سے لیس بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے فراہم کر دہ گاڑی کی چا بی سول ڈیفنس آفیسر ثنا ء اللہ خان کے حوالہ کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حا جی منظور احمدخان بوری خیل اور محکمہ سول ڈیفنس کا مقامی عملہ بھی موقع پر مو جود تھا۔سول دیفنس آفیسر ثناء اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ اس قسم کی گاڑیاں میانوالی سمیت پنجاب کے 8اضلاع میں فراہم کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل وہیکل کا دیگر جدید سازو سامان آئندہ چند روز میں فراہم کیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کو مزید موئثر اور فعال بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جدید ترین وہیکل کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ وہیکل اور اس میں مو جود ساما ن کی منا سب دیکھ بھا ل کو یقینی بنائیں اور بم ڈسپوزل سکو...