میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
" میرا بھائی اور موساز کا سپاہی ۔"
" میرا بھائی اور موساز کا سپاہی ۔"
ڈیڑھ سال پہلے،
الصفحہ کالج کے ایک فنکشن میں،
ایک نوجوان پر نظر پڑی۔۔
شاید
اللہ تعالی نے اسے
ان لوگوں میں شمار کر دیا تھا،
جو کسی بھی محفل میں،
کچھ کیئے بغیر بھی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔۔
وہ خاموشی
اور دلجمعی سے،
فوٹو شوٹ کرتا رہا،
چہرے پر طمانت اور وقار سجائے،
نہایت سنجیدگی سے فنکشن کے اختتام تک،
اپنے فرائض سرانجام دیتا رہا۔۔
آج جب
کمر مشانی کے ایک سکول کے فنکشن سے واپسی پر،
میں اس کی باتیں سن رہا تھا تو حیران ہو رہا تھا کہ
اتنی چھوٹی عمر میں
کسی انسان میں اتنی خوبیاں بھی ہو سکتی ہیں !
بغیر کسی لالچ کے،
دوستوں کے فنکشنز پر فوٹو گرافی کرنا،
سکولوں اور کالجوں کے فنکشنز کور کرنا،
ضلع بھر کے سرکاری و نیم سرکاری ادارے کور کرنا،
سیاسی و غیر سیاسی محافل کور کرنا،
ہمارے موساز کے سکول وزٹس و لیکچرز کور کرنا۔۔
شاید
اسکی یہی بےلوث محبت ہے،
جس کی وجہ سے
ملک ثمر عباس
اتنی چھوٹی عمر میں،
اب تک ہزاروں لوگوں کا بھائی بن چکا ہے، دوست بن چکا ہے۔۔
میانوالی کے لیئے،
اور روشن معاشرے کے لیئے،
درد دل رکھنے والے اس نوجوان سے،
میں نے تو سچی بات ہے،
بہت کچھ سیکھا ہے۔۔
مجھے یقین ہے،
میانوالی کے ہزاروں غیور بیٹوں کی طرح،
ملک ثمر عباس بھی،
اپنی زندگی میں کچھ ایسے کام کر جائے گا،
جن پر
اس کی آنے والی نسلیں بھی فخر کیا کریں گی، انشاءاللہ۔۔
موساز
(میانوالی یونائیٹڈ سنز اینڈ سسٹرز)
کی طرف سے
میانوالی بھر کے
سکولوں میں جا کر،
ہمارے لیکچر دینے کی مہم
اور ہمارے وڈیو پیغامات بھی،
اسی نوجوان کی ہی ایک کاوش ہے۔۔
_____ موساز _____
Hy
جواب دیںحذف کریں