" فقط ! 100 سخی درکار ہیں !"
الحمداللہ
ہم سب پر
پروردگار کی بےشمار مہربانیاں ہیں۔۔
تقریبا
پچھلے ایک سال سے
میں
اپنی اوقات کے مطابق
میانوالی کے
حق دار اور ہونہار طالب علموں کی
مالی مدد کر رہا ہوں، الحمداللہ۔۔
لیکن
اس کے باوجود
بےشمار بیٹے اور بیٹیاں
ایسے بھی آئے ہیں
جو بی ایس کر رہے ہیں
جو ایم ایس سی کر رہے ہیں
اور جن سے
ہمیں نادم ہو کر معذرت کرنا پڑی۔۔
بلاشبہ میانوالی
ایسے ہزاروں بیٹوں اور بیٹیوں سے مالامال ہے
جو بلا کے ذہین ہیں
اور صرف غریب ہونے کی وجہ سے
تعلیم کے زیور سے محروم رہ جاتے ہیں۔۔
پورے میانوالی سے
ایسے
100 بیٹے اور بیٹیاں درکار ہیں
جنھیں
اللہ عزوجل نے خوب نوازا ہوا ہے۔۔
اگر
ہم 100 لوگ
سالانہ ایک لاکھ روپے ہی جمع کراتے رہیں تو
ایک کروڑ روپے کا فنڈ جمع ہو گا
اور مجھے
یقین ہے کہ
پھر کوئی بیٹا بیٹی ایسا نہیں رہے گا،
جو فیس نہ ہونے کی وجہ سے
تعلیم کا زیور نہ پہن سکے۔۔
اس فنڈ کو
میانوالی ایجوکیشن فنڈ کا نام دیا جائے گا،
باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جائے گا
اور اس کی
ایسی گورننگ باڈی منتخب کی جائے گی
جو
غیرمتنازعہ، ایماندار، تعلیم دوست لوگوں پر مشتمل ہو گی
اور وہ لوگ
انھی 100 سخی لوگوں میں سے ہی منتخب کیے جائیں گے، ان شاءاللہ۔۔
مقام اور دن کا انتخاب کیجیے تاکہ
ہم سب مل بیٹھ کر
ایک عظیم مشن کو عملی جامہ پہنا دیں تاکہ
آنے والی نسلیں
ہم سب پر فخر کرتی رہیں۔۔
دشمنیاں، دوستیوں میں بدلتی رہیں۔۔
غربت، جہالت، تعصب،
میانوالی سے ناپید ہوتے رہیں۔۔
بے شک
وہی انسان
بہترین انسان ہوتے ہیں
جو دوسروں کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔۔
اللہ عزوجل
ہم سب کو
دین و دنیا میں سر بلند رکھے، آمین۔۔
_____ موساز _____
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں