میانوالی()ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب و سول ڈیفنس آفیسر میانوالی کی ہدایات کی روشنی میں سیمنٹ فیکٹری اسکندرآباد میں سول ڈیفنس میانوالی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔" زمانہ امن میں بہایا ہوا پسینہ زمانہ جنگ میں خون کا کام دے گا"مشہور سنہری قول پر عمل کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ میں دلچسپی سے حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہارHSEجنرل منیجر محمد بشارت نے تربیتی ورکشاپ کی کلا س کے آغار پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کوآرڈنیٹر عرفان طاہر SM-HSE، شانزا حیدر DMHR، اور عمار کاظمی AM-HRبھی موجود تھے۔ شہری دفاع کی تربیت ہمیں اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے قابل بناتی ہے۔ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔اس پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کی کسی ہنگامی صور ل میں مدد کریں۔ سول ڈیفنس انسٹرکٹرز حسن عمران و محمد بلال فاروق نے شرکاء کو اس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس تربیتی ورکشاپ میں خالقداد خان اور خالد مسعود خان بم ڈسپوزل ایکسپرٹ نے بم کے حوالے سے تربیت دے رہے ہیں۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی ومیانوالی کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں