نواب آف کالاباغ ملک وحید خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے حلقہ انتخاب این اے 95 میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کریں تو اس میڈیکل کالج کے لیے ہم اپنی قیمتی اراضی عطیہ کرنے کو تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے اس سے پہلے بھی کئی اسکولز اور کالجز کے لیے اپنی قیمتی اراضی عطیہ کی ہے اگر وزیر اعظم عمران خان اپنے حلقہ این اے 95میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کریں تو ہم اپنی قیمتی اراضی انہیں اور ملک و قوم کے بچوں کے بہتر مسقبل کے لیے عطیہ کرنے کو تیار ہیں ۔۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں