*ایک منٹ ۔۔تحریر قیصر ٹھیٹھیہ*
*دشمنی کی وجوہات اور تدارک*
آج کے نوجوان کو دشمنی کی بھینٹ چڑھانے یا چڑھنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان وجوہات پر غور کریں جن کی وجہ سے دشمنیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
*قبائلی دشمنیاں اور بدلے کا کلچر*
ہمارے ہاں اکثر قبائل کی دشمنیاں ہیں جو سال ہا سال سے چل رہی ہیں ایک خاندان کا دادا قتل ہوا تو پوتا بدلے کی آگ میں سلگتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
*انا کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ*
بہت سے قتل محض انا کی وجہ سے ہوتے ہیں اور انتہائی معمولی وجہ سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ معمولی رنجش،لیں دین،وقتی غصہ، میں آنا فانا ایسا ہوتا ہے کہ نہ تو مرنے والے کو ادراک ہوتا ہے اور نہ ہی مارنے والے کو۔
*راہگیر کا قتل*
بعض لوگ کسی لڑائی جھگڑے کا حصہ نہ ہونے کے باوجود قتل ہو جاتے ہیں۔
*فسادی اور ٹاوٹ لوگ*
دشمنیوں کی آگ کو بھڑکانے میں ان افراد کا مرکزی کردار ہوتا ہے اور یہ دونوں پارٹیوں کے کان بھرتے رہتے ہیں اور بدلہ نہ لینے والوں پر لعن طعن کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کی تو ناک کٹی ہوئی ہے۔ ایسے ہی لوگ دونوں طرف لے مخبر بن کر دونوں میں خون خرابے کا موجب ہوتے ہیں
*قتل کی وجوہات*
زر زن زمین مال و دولت عزت و مرتبہ کا حصول ہے لیکن جیسا کہ اوپر بیان کیا بعض اوقات بے گناہ لوگ بھی ان دشمنیوں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔
*نظام انصاف میں تاخیراور انصاف کا نہ ہونا*
قتل کے کیسوں کی طوالت کی وجہ سے مدعی پارٹی حوصلہ کھو جاتی ہے اور انتقام پر اتر آتی ہے اس وجہ سے بھی دشمنیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
*پولیس کا کردار*
بہت سارے کیسز میں پولیس مدعی کا مداوا نہیں کر پاتی اور پہلے قتل کے چھ ماہ کے اندر اندر ہی دوسرا قتل ہو جاتا ہے۔
*صلح کرانے والے نایاب لوگ کم ہو گئے*
پہلے پہل قتل کی صلح فی سبیل اللہ کرانے کے لیے کئی لوگ محرک ہو جاتے تھے لیکن فی زمانہ آگ لگانے والے زیادہ ہیں۔ ہمارے علاقے میں حاجی ملک جہاں خان بھچر قتل کی سینکڑوں صلح کے لیے اپنا کرادا ادا کر چکے ہیں۔ اب ملک افضل بھچر چھدرو کے علاقے میں بڑے محرک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ حاجی محمد زمان نے نوجوانی کی عمر میں اس کام میں نیک نامی کمائی ہے۔ پہلے اس کام میں علما اور گدی نشینوں کا بڑا کردار ہوا کرتا تھا لیکن آہستہ آہستہ وہ اپنے آپ کو محدود کرتے جا رہے ہیں۔
#ملک_ثمر_عباس #میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں