میانوالی ()وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شا ہد منیر کی ہدایت پر کنٹرولر امتحا نات یو نیور سٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے سیشن خزاں 2019اوربہار2020کے طلباء و طالبات کے امتحا نات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق خزاں 2019کے طلباء و طالبات کا امتحان 21ستمبر 2020بروز سوموار سے 26ستمبر2020بروز ہفتہ تک اور سیشن بہار 2020کے طلبا کا امتحان 28ستمبر بروز سوموار سے03اکتوبر 2020بروز ہفتہ تک جاری رہے گا۔کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ طلبا ء و طالبات شیڈول کے مطابق کو رونا وائرس ایس او پیز کوملحوظ رکھتے ہو ئے جملہ حفاظتی و احتیاطی تدابیر اپنا تے ہو ئے امتحانات میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کو رونا وائرس کم ضرور ہوا ہے لیکن کو رونا وائرس کا خطرہ بر قرار ہے۔اس لئے احتیاط ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحان کیلئے آنیوالے طلباء وطالبات ما سک پہن کر آئیں سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں اورہا تھ ملا نے سے اجتنا ب کریں۔ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے مزید کہا کہ رجسٹرار یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر توقیر احمد کی زیر نگرانی شعبہ امتحا نات نے اس سلسلہ میں حکو مت اور ایچ ای سی کی جاری کر دہ ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہو ئے امتحانات کے تما م انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ طلباء وطالبات کی رہنمائی کیلئے خصوصی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے جملہ انفار میشن یو نیورسٹی آف میانوالی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لو ڈ کر دی گئی ہیں۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں