شاباش ۔۔۔۔زبردست ۔۔۔۔۔واہ واہ کمال ہے ۔۔۔۔
۔۔۔
سب سے پہلے تو میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک ہو ۔۔۔
سوشل میڈیا پہ نتائج، رزلٹ کارڈ اور نمبر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔ہمارے نونہال محنت کر رہے ہیں اور ان کے والدین خوشیاں منا رہے ہیں ۔۔۔ایک اچھی روایت ہے۔۔۔
یہاں میری پوسٹ ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کو کم نمبر آنے یا فیل ہونے پر مار رہے ہیں، سخت سست کہہ رہے ہیں یا تعلیمی ادارے سے نکلوا رہے ہیں ۔۔۔۔
کم نمبر آنے یا فیل ہونے پر آپ کا بچہ پھر بھی آپ کا رہا ہے ۔۔رشتہ تبدیل نہیں ہوا۔۔۔آپ کو اچھے رزلٹ سے زیادہ اچھا بیٹا چاہیے تو آپ یہ کام نہ کریں ۔۔۔۔جب آپ بچے کو ماریں گے یا دھمکائیں گے تو ۔۔۔۔اس کی نفسیات برا اثر لیں گی۔۔اتنے تک کہ وہ آپ کو اپنا خیر خواہ باپ نہیں، دشمن سمجھنا شروع کر دے گا۔۔۔۔
آپ یہ سوچیں کہ ۔،۔۔بچے کا یہ آخری موقع نہیں تھا۔۔۔۔اور یہ بھی کہ نمبرز کی اتنی اہمیت نہیں ہے ۔۔۔
میرے پاس پچھلے سال 4 بچے آئے جن کے بہت کم نمبر آنے پر والدین انہیں اسکول سے نکلوا کر کام پر لگانا چاہتے تھے ۔۔ایک کے دو پرچے فیل بھی تھے۔۔۔
صرف ایک ہفتہ میرے پاس کونسلنگ اور امتحان کی تیاری کے لیے رہے۔۔اور آج انتہائی امتیازی نمبروں سے پاس ہو گئے ہیں ۔۔۔
بچوں کو وقت ،عزت اور اہمیت دیجئے ۔۔۔۔نتائج کو نہیں ۔۔۔۔بچوں سے والدین سے زیادہ دوست کا رشتہ قائم کیجئے۔۔ان کی ہمت بندھائیے ۔۔ان کو راستہ دکھائیے ۔۔۔ان کے مسائل حل کیجئے ۔۔۔
آپ کا شاباش ۔۔زبردست واہ واہ کمال ہے کہہ دینا ۔۔۔بچوں کو آگے بڑھنے کے لیے شعلے کا کام کرتا ہے ۔۔
ان پر تنقید بڑھتے قدم اور چلتے ذہن روک دیتی ہے ۔
خودکشی اور سکول سے فرار کی واحد وجہ والدین کا یہی رویہ ہے ۔۔۔۔۔
آپ کو بچے چاہیئں تو ان کو حوصلہ دیجیئے ۔۔علم کے بغیر بھی اچھا انسان بنا جا سکتا ہے ۔۔۔کم نمبروں والے بھی اچھے اور کامیاب انسان بن سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
MashaAllah
جواب دیںحذف کریں