میانوالی ()ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا جعلی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کا سلسلہ جاری۔محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسایڈذ ضلع میانوالی کاجعلی زرعی ادویات، بغیر ڈیلر شپ، انوائس اور سٹاک رجسٹر فروخت کرنے والی دکان پر کامیاب چھاپہ۔رضوان مصطفے شاہ زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ تحصیل میانوالی نے رانا ذوالفقار علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ضلع میانوالی کی سربراھی میں داود خیل میں جعلی زرعی ادویات، بغیر ڈیلر شپ، انوائس اور سٹاک رجسٹر فروخت کرنے والی دکان پر کامیاب ریڈ کیا اور 27290 روپے کی
جعلی زرعی ادویات برآمدکیں ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار اور تھانہ داود خیل میانوالی میں ایف آء آر نمبر 307/20 درج کروا دی گئی اور تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں