میرامیانوالی -------------------------
شہروں اور دیہات کے نقشے تیزی سے بدل رہے ہیں - چالیس سال پہلے جب میں گورنمنٹ کالج میانوالی میں لیکچرر کی حیثیت میں آیا اس وقت میانوالی کا گروبازار بمشکل پانچ سات دکانوں پر مشتمل تھا - قیام پاکستان سے پہلے اس کا نام گرو بازار تھا - بعد میں مسلم بازار کا نام دے دیا گیا ، مگر کہلاتا آج بھی گرو بازار ہے -
چالیس سال پہلے یہ بازار سادات دواخانہ سے شروّع ہو کر لال خان بلوچ کے ہوٹل پر ختم ہوجاتا تھا - سادات دواخانہ سے آگے ایک دودھ دہی کی دکان تھی ، ایم سی ہائی سکول والی گلی کے سرے پر کامل میڈیکل سٹور ، اس سے کچھ آگےپرانی طرز کی مٹھائی کی ایک دکان ، پھر ڈاکٹر عطاءاللہ خان کی گلی کے چوک میں عبدالرزاق خان وتہ خٰیل کی کریانے کی دکان اور اس سے چند قدم آگے دائیں ہاتھ پہ لال خان کا ہوٹل - بس یہ تھا اس وقت کا ٹوٹل گروبازار -
آج دیکھیں تو ایک سرے سے دوسرے سرے تک بے شمار دکانیں پلازے اور شاپنگ سنٹر ، لوگوں کا ہجوم اتنا کہ بازار سے گذرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے - یہی حال سارے شہر کا ہے - اب تو رفتہ رفتہ ہر گلی بازار بنتی جا رہی ہے -
اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ شہر میں خوشحالی آئی ہے - ویسے ہم غریبی کا جتنا رونا روتے رہیں ، حکومتوں کو جتنی گالیاں جی چاہے دے لیں ، یہ حقیقت چھپ نہیں سکتی کہ کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہوا ، اور ہو رہا ہے - چالیس سال پہلے میانوالی شہر میں دس موٹر سائیکل بھی نہ تھے - پانچ سات لوگ ویسپا سکوٹروں پر پھرتے نظر آتے تھے - آج تقریبا جتنے بندے اتنے موٹر سائیکل - گاڑیاں بھی بے شمار - سائیکل سوار یا پیدل بہت کم لوگ پھرتے دکھائی دیتے ہیں -
پھربھی ہر طرف یہی رونا ہے ہائے مر گئے ، پوری نہیں پڑتی - میرے خیال میں تو شکوے کی بجائے شکر کرنا چاہیے ، کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے اگر شکر کرو گے تو اور زیادہ دوں گا - یہ الگ بات کہ اللہ تعالی سے ہمارے تعلقات میں بھی اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں - کبھی وہ ناراض ، کبھی ہم ناراض ، کبھی دونوں راضی - آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا -
------------------------------------------------------- رہے نام اللہ کا -------------------------------------------------
------ منورعلی ملک ------
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں